اسرائیل نے مغربی کنارے کی۷۰؍ ہزار مربع میٹر زمین قبضہ میں لے لی،رپورٹ کے مطابق ۲۰۲۵ء کے آغاز سے اب تک اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے پر اپنا کنٹرول بڑھانے کے لیے ۵۳؍فوجی قبضے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
EPAPER
Updated: October 21, 2025, 7:04 PM IST | Jerusalem
اسرائیل نے مغربی کنارے کی۷۰؍ ہزار مربع میٹر زمین قبضہ میں لے لی،رپورٹ کے مطابق ۲۰۲۵ء کے آغاز سے اب تک اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے پر اپنا کنٹرول بڑھانے کے لیے ۵۳؍فوجی قبضے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
ایک رپورٹ کے مطابق، اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی حصے میں واقع نابلس میں ۷۰؍ ہزار مربع میٹر سے زیادہ زمین پر قبضہ کر لیا ہے۔اتوار کو کالونائزیشن اینڈ دیوار ریزسٹنس کمیشن نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے نابلس میں کئی دیہاتوں کے لیے جاری کردہ فوجی اور سیکیورٹی قبضے کے احکامات کے تحت۷۰؍ ہزار مربع میٹر سے زیادہ زمین پر قبضہ کر لیا ہے۔کمیشن کا کہنا تھا کہ یہ اقدام اس علاقے میں اسرائیلی آبادکاری کے اردگرد بفر زون قائم کرنے کے لیے ہے۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ اسرائیلی حکام نے اعتراض کی میعاد ختم ہونے کے بعد یہ آرڈر شائع کیا، جس کی مدت صرف ایک ہفتہ ہے۔کمیشن کے مطابق، ۲۰۲۵ء کے آغاز سے اب تک اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے پر اپنا کنٹرول بڑھانے کے لیے کل۵۳؍ فوجی قبضے کے آرڈر جاری کیے ہیں۔فلسطینی کالونائزیشن اینڈ دیوار ریزسٹنس کمیشن کے مطابق، اسرائیل نے۱۹۶۷ء سے مقبوضہ مغربی کنارے میں کم از کم۷۱۰؍ آبادکاری اور فوجی چوکیاں تعمیر کی ہیں، جو ہر۸؍ مربع کلومیٹر پر اوسطاً ایک کالونی کے برابر ہے۔
یہ بھی پڑھئے: غزہ جنگ بندی: اسرائیل کا رفح کراسنگ نہ کھولنے کا اعلان، حماس کی شدید مذمت
حالانکہ اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی برادری، اسرائیلی کالونیوںکو بین الاقوامی قانون کے تحت غیر قانونی سمجھتی ہے۔اقوام متحدہ متعدد بار خبردار کر چکی ہے کہ کالونیوں کا مسلسل پھیلاؤ دو ریاستی حل کی راہ میں رکاوٹ ہے، جو دہائیوں پر محیط فلسطینی-اسرائیلی تنازعے کو حل کرنے کے لیے اہم سمجھا جاتا ہے۔ گزشتہ جولائی میں ایک مشاورتی رائے میں، بین الاقوامی عدالت انصاف نے فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے کو غیر قانونی قرار دیا تھا اور مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں تمام کالونیوں کو خالی کرانے کا مطالبہ کیا تھا۔ادھر، اسرائیلی فوج نے ہفتے کے آخر میں مقبوضہ مغربی کنارے بھر میں فوجی چھاپے جاری رکھے۔فلسطینی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی نے ایک بیان میں کہا کہ اس کی ٹیموں نے۳۷؍ سالہ شخص کو اسپتال منتقل کیا وہ رام اللہ میں ران میںگولی لگنے سے زخمی ہو گئے تھے۔ان کی طبی حالت کے حوالے سے مزید کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
یہ بھی پڑھئے: غزہ میں امدادی سامان سے بھرے ٹرکوں کا پہنچنا مشکل ہو چکا ہے : اقوام متحدہ
جبکہ مقامی حکام کا کہنا تھا کہ گذشتہ دو سال قبل غزہ میں نسل کشی شروع ہونے کے بعد سے مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک ہزار ۵۱؍ سے زائد فلسطینی ہلاک، تقریباً۱۰؍ ہزار ۳۰۰؍ سے زائد زخمی، اور ۲۰؍ ہزار سے زیادہ گرفتار ہوئے ہیں، جن میں۱۶۰۰؍ بچے شامل ہیں۔