• Fri, 02 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ناگپور میں ڈکیتی کی کوشش، بھیڑ کے ہاتھوں پٹائی سے چور ہلاک

Updated: October 02, 2026, 3:48 PM IST | Ali Imran | Nagpur

پولیس نے ابتدائی جانچ کی بنیاد پر تردید کی اور کہا کہ مشتبہ ملزم کی موت دل کا دورہ پڑنےسے ہوئی ہے۔

Police personnel conducting an investigation in the area where the incident occurred. Photo: INN
پولیس اہلکار اس علاقے میں جانچ پڑتال کرتے ہوئے جہاں یہ معاملہ پیش آیا ہے۔ تصویر: آئی این این

یہاں کے نیو منیش نگر علاقے کی ماڈل مل کالونی میں ایک مشتبہ چور کو بھیڑ نے پکڑ کر بری طرح پیٹا، جس سے اس کی موت ہوگئی۔ یہ معاملہ اس وقت پیش آیا جب دن دہاڑے ایک گھر میں ۲؍ چور گھسے۔ اسی درمیان اہل خانہ نے شور مچایا تو دونوں نے فرار ہونے کی کوشش کی۔ تاہم  مقامی شہریوں نے انہیں پکڑ لیا۔ بھیڑ نے مشتبہ چوروں کی خوب پٹائی کی اور پھر انہیں پولیس کے حوالے کردیا۔ 

پولیس کارروائی کے بعد دونوں مشتبہ چوروں کو اسپتال لے جایا گیا۔ ان میں سے پٹائی کے سبب بے ہوش ہوگیا تھا۔ ڈاکٹروں نے اس کی طبی جانچ کی تومعلوم ہوا کہ اس کی موت ہوچکی ہے۔ اس معاملے میں جمعرات کو اہم معلومات سامنے آئی ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے ابتدائی نتائج کے مطابق مذکورہ چور کی موت دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:مہاراشٹر: ۱۹۷۲ء کے بعد ابتک کا سنگین قحط،۸۰؍ فیصد فصلیں تباہ

موصولہ اطلاع کے مطابق نیو منیش نگر کی ماڈل مل کالونی میں ایک گھر میں ڈکیتی کرنے والے سومیدھ گجبھئے کو فرار ہوتے ہوئے علاقے کے شہریوں نے پکڑ لیا تھا۔ بعض افراد کی جانب سے اس کی پٹائی کیے جانے کی بات بھی سامنے آئی تھی۔ بعد ازاں موقع پر پہنچنے والی پولیس کے حوالے اسے کردیا گیا۔ پولیس اسٹیشن سے سومیدھ گجبھئے کو اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے معائنہ کرنے کے بعد اسے مردہ قرار دے دیا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سومیدھ کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہونے کا ابتدائی نتیجہ سامنے آیا ہے۔ سومیدھ کے اندرونی اعضاء میں کسی قسم کا خون بہنے کا نشان نہیں ملا۔ تاہم موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم کی حتمی رپورٹ سامنے آنے کے بعد ہی واضح ہوگی۔ 

جبکہ پولیس نے مارپیٹ کے باعث موت ہونے کی باتوں کی تردید کی ہے اور ابتدائی طور پر ملزم کی موت قدرتی وجوہات سے ہونے کا امکان ظاہر کیا ۔ فی الحال پولیس نے اس معاملے میں حادثاتی موت کا اندراج کیا ہے۔ اطلاع ہے کہ ملزم کو پولیس اسٹیشن لائے جانے کے بعد اس کی طبیعت اچانک بگڑ گئی، جس کے بعد اسے میڈیکل اسپتال میں داخل کرایا گیا، تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK