وس نے ہندوستان کو خام تیل کی فراہمی پر بدخواہوں کی بہتات کا حوالہ دیتے ہوئے رازداری سخت کر دی، روسی ترجمان دمتری پیسکوف کے یہ تبصرے امریکہ کی جانب سے ہندوستان کو روسی تیل خریدنے کیلئے ۳۰؍ روزہ عارضی مہلت دینے کا اعلان کیا گیا۔
EPAPER
Updated: March 07, 2026, 10:16 PM IST | Moscow
وس نے ہندوستان کو خام تیل کی فراہمی پر بدخواہوں کی بہتات کا حوالہ دیتے ہوئے رازداری سخت کر دی، روسی ترجمان دمتری پیسکوف کے یہ تبصرے امریکہ کی جانب سے ہندوستان کو روسی تیل خریدنے کیلئے ۳۰؍ روزہ عارضی مہلت دینے کا اعلان کیا گیا۔
روس نے جمعہ کو کہا کہ روس خام تیل کی برآمدات کا ڈیٹا خفیہ رکھے گا اور اسے بہت سارے بدخواہوں سے پوشیدہ رکھے گا۔ روس کے ترجمان دمتری پیسکوف کے یہ تبصرے امریکی وزیر خزانہ ا سکاٹ بیسنٹ کے اس بیان کے چند گھنٹے بعد آئے کہ مغربی ایشیا کے تنازع کے دوران واشنگٹن نے ہندوستانی ریفائنریوں کو روسی تیل خریدنے کی اجازت دینے کے لیے۳۰؍ روزہ عارضی استثنیٰ جاری کیا ہے۔پیسکوف نے کہا ،نہیں،یقیناً، ہم واضح وجوہات کی بنا پر کوئی مقداری ڈیٹا فراہم نہیں کرنے جا رہے ہیں۔ بہت سارے بدخواہ ہیں۔
واضح رہے کہ ان سے اس ہندوستانی میڈیا رپورٹ پر تبصرہ کرنے کے لیے کہا گیا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ ماسکو ایک ہفتے میں۲۲؍ ملین بیرل خام تیل فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اس سے قبل جمعرات کو، روسی سرکاری ٹیلی ویژن نے ایک نقشہ پیش کیا جس میں بحیرہ عرب سے خلیج بنگال کی طرف ہندوستان کے مشرقی ساحل پر واقع ریفائنریوں کی جانب بڑھتے ہوئے متعدد ٹینکرز دکھائے گئے۔ بعد ازاںروس کے نائب وزیراعظم الیگزینڈر نوواک نے کہا کہ ان کا ملک ہندوستان اور چین کو خام تیل کی فراہمی بڑھانے کے لیے تیار ہے، جو ایران پر امریکی-اسرائیلی حملوں اور تہران کے جوابی حملوں کی وجہ سے آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل کی عملی بندش سے متاثر ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: خیبر شکن میزائلوں سے تل ابیب لرز اُٹھا
یاد رہےکہ مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے نتیجے میں بیشتر خلیجی ممالک نے تیل کی پیداوار روک دی ہے، اس کے علاوہ آبنائے ہرمز کو ایران کے ذریعے قابو کئےجانے کے بعد عالمی بازار میں تیل کی فراہمی بری طرح متاثر ہوئی ہے،خصوصاً ہندوستان کیلئے، جو اپنی ضروریات کیلئے انہیں بحری راستوں پر انحصار کرتا ہے۔ دریں اثناء امریکہ نے ہندوستان کو ۳۰؍ دن کی مہلت دی ہے کہ تاکہ وہ متبادل راستوں سے تیل حاصل کرسکے۔