Inquilab Logo Happiest Places to Work

رکن اسمبلی رئیس شیخ کو سماجوادی پارٹی بھیونڈی کے صدر کا شوکاز نوٹس

Updated: April 10, 2026, 12:32 PM IST | khalid Abdul Qayyum Ansari | Mumbai

شہر کی سیاست میں ایک اہم موڑ اس وقت سامنے آیا جب سماجوادی پارٹی کے مقامی صدر انس انصاری نے رکن اسمبلی رئیس شیخ کو باضابطہ شوکاز نوٹس دیا۔

Member of Assembly Rais Shaikh. Photo: INN
رکن اسمبلی رئیس شیخ۔ تصویر: آئی این این

شہر کی سیاست میں ایک اہم موڑ اس وقت سامنے آیا جب سماجوادی پارٹی کے مقامی صدر انس انصاری نے رکن اسمبلی رئیس شیخ کو باضابطہ شوکاز نوٹس دیا۔ اس اقدام کے بعد سیاسی حلقوں میں چہ میگوئیاں تیز ہو گئی ہیں اور آنے والے دنوں میں اس معاملے کے دور رس اثرات ہوسکتے ہیں۔

پارٹی کی جانب سے نوٹس میں رئیس شیخ پر پارٹی کےآئین اور نظم و ضبط کی سنگین خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ حالیہ عرصے میں ان کی سیاسی سرگرمیاں پارٹی کی پالیسیوں اور اصولوں کے خلاف رہی ہیں جس سے نہ صرف تنظیمی ڈھانچہ متاثر ہوا بلکہ پارٹی کی شبیہ کو بھی نقصان پہنچا۔نوٹس میں خاص طور پر بھیونڈی میونسپل کارپوریشن کے حالیہ انتخابات کا حوالہ دیتے ہوئے الزام لگایا گیا ہے کہ رئیس شیخ نے پارٹی لائن سے ہٹ کر دیگر سیاسی جماعتوں بالخصوص کانگریس کے امیدواروں کی حمایت میں مہم چلائی۔ اس کے علاوہ ان کے بعض بیانات اور عوامی رویے کو بھی پارٹی کے لئے نقصان دہ قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: وڈالا اور ممبئی سینٹرل آر ٹی او کی ۱۰۰؍ سے زائد اسکول بسوں پر کارروائی

پارٹی قیادت نے نوٹس میں رئیس شیخ کو ہدایت دی ہے کہ وہ۱۴؍ دن کے اندر اپنی تحریری وضاحت پیش کریں، بصورت دیگر ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جا سکتی ہے۔

اس ضمن میں رکن اسمبلی رئیس شیخ نے انقلاب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ تمام الزامات سراسر بے بنیاد اور حقائق کے خلاف ہیں۔ اس معاملے پر میں جلد ہی ایک تفصیلی بیان جاری کروں گا جس میں تمام نکات پر وضاحت پیش کی جائے گی۔‘‘انہوں نے مزید کہا کہ ’’حال ہی میں ان کی ملاقات پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو سے ہوئی تھی۔ اگر اس طرح کی کوئی بات ہوتی تو وہ ضرور مجھ سے کہتے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK