• Mon, 01 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

سعودی عرب نے ایف آئی بی اے کوالیفائر میچ میں ہندوستان کو شکست دی

Updated: December 01, 2025, 6:01 PM IST | Chennai

ہندوستان کو ایف آئی بی اے باسکٹ بال ورلڈ کپ ۲۰۲۷ء کوالیفائرس کے اپنے دوسرے میچ میں سعودی عرب کے ہاتھوں ۵۷۔۸۱؍ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ میچ چنئی کے جواہر لعل نہرو انڈور اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔

Basketball Match.Photo:INN
باکسکٹ بال میچ۔ تصویر:آئی این این

ہندوستان کو ایف آئی بی اے باسکٹ بال ورلڈ کپ ۲۰۲۷ء کوالیفائرس کے اپنے دوسرے میچ میں سعودی عرب کے ہاتھوں ۵۷۔۸۱؍ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ میچ چنئی کے جواہر لعل نہرو انڈور اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ اولمپکس ڈاٹ کام کے مطابق محمد علی عبد الرحمٰن نے سعودی عرب کی جانب سے شاندار کارکردگی پیش کرتے  ہوئے کھیل کے سب سے زیادہ  ۲۴؍ پوائنٹس اسکور کیے، جبکہ ہندوستان کی جانب سے کنور سندھو نے ۱۹؍ پوائنٹس کے ساتھ ٹیم کی قیادت کی۔

 

 سعودی عرب نے میچ کا آغاز شاندار انداز میں کیا، جہاں علی شُبیلی نے پہلے لی-اپ اور پھر تھری پوائنٹر کے ذریعے اسکورنگ کا آغاز کیا۔ ہندوستان نے پرنس پرنَو کے جمپر اور پلپریت سنگھ برار کی لی-اپ سے جواب دینے کی کوشش کی، تاہم سعودی عرب نے جلد ہی میچ پر اپنی گرفت مضبوط کر لی اور سات مسلسل پوائنٹس لے کر پہلے کوارٹر کا اختتام ۹۔۱۹؍ کی برتری کے ساتھ کیا۔

یہ بھی پڑھئے:آن لائن دنیا کی زہریلی ترین عادت آکسفورڈ کا ورڈ آف دی ایئر ’’ریج بیٹ‘‘

دوسرے کوارٹر میں بھی سعودی عرب کا غلبہ برقرار رہا۔ اس دوران عبد الرحمٰن نے مزید ۱۱؍ پوائنٹس اسکور کیے اور مہمان ٹیم نے اپنی  برتری  برقرار رکھتے ہوئے  ۲۱۔۴۳؍ سے ہاف ٹائم مکمل کیا۔  تیسرے کوارٹر میں بھی سعودی ٹیم نے مکمل غلبہ برقرار رکھا اور ہندوستان کو ۱۵۔۲۵؍ سے پیچھے چھوڑ کرسبقت حاصل کی۔ آخری کوارٹر میں بھی سعودی ٹیم نے مسلسل اسکور کرتے ہوئے ہندوستان کو واپسی کا کوئی موقع نہیں دیا۔

یہ بھی پڑھئے:صنعتی پیداوار کی شرح نمو میں کمی، اکتوبر میں شرح نمو صرف۴ء۰؍فیصد رہی

اس شکست کے بعد ہندوستان کوالیفائرز کے ابتدائی ونڈو میں اب تک کوئی کامیابی حاصل نہیں کر سکا۔ ہندوستان اپنا اگلا میچ ۲۷؍ فروری کو دوسری ونڈو میں قطر کے خلاف کھیلے گا۔ ایف آئی بی اے باسکٹ بال ورلڈ کپ ۲۰۲۷ء کے لیے کل۸۰؍ ٹیمیں ۶؍ مختلف ونڈوز میں کوالیفیکیشن کے لیے حصہ لے رہی ہیں۔
ہندوستان گروپ ڈی میں شامل ہے، جہاں اس کے ساتھ لبنان، سعودی عرب اور قطر شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK