پولیس نے بیان جاری کرکے ۱۳؍ اگست کوئی ہوئی تلاشیوں پر وضاحت پیش کی مگر مسجد کا کہیں ذکر نہیں کیا۔
EPAPER
Updated: August 19, 2026, 4:05 PM IST | Mukhtar Adeel | Malegaon
پولیس نے بیان جاری کرکے ۱۳؍ اگست کوئی ہوئی تلاشیوں پر وضاحت پیش کی مگر مسجد کا کہیں ذکر نہیں کیا۔
گزشتہ ۱۳؍ اگست کو صنعتی شہر مالیگائوں کی مسجد میں آدھی رات کے بعدتلاشی اورچھان بین کی کارروائی کی گئی تھی جس پر کئی طرح کے سوالات اٹھے تھے۔واقعے کو ۵؍ روزگزرجانے کےبعدمحکمہ پولیس نے اس معاملے میں تحریری بیان جاری کیا ہے۔کرائم برانچ ناسک یونٹ نمبر ایک کے لیٹرپیڈپرجاری اِس بیان پر۱۷؍اگست کی تاریخ درج ہے۔ اس میں تلاشی اور چھان بین کوناسک شہر،ناسک دیہی حلقہ اورمالیگاؤں پولیس کی مشترکہ کارروائی قرار دیا گیا ہے لیکن حیران کن طور پر اس میں مسجد برکتیہ کا کہیں کوئی تذکرہ نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھئے: سعودی عرب : نایاب پرندے کی نیلامی، کنیڈین باز۳؍لاکھ ۶۴؍ہزار ڈالر میں میں خریدا گیا
پولیس کے بیان کے مطابق ۱۲؍اگست کو انہیں خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ (۱)مالیگاؤں کے سٹی پولیس اسٹیشن کی حدمیں واقع گلی نمبر ۳؍میں بنے ٹن (پترے) کے شیڈ کے کپڑے کے گودام (۲)گلی نمبر۳؍میںبلڈبینک کے پاس کوئی مشتبہ شئے موجود ہے۔ اسی اطلاع کی روشنی میںپولیس نے پہلے عدالتی سطح پراجازت نامہ حاصل کیا۔ عدالتی منظوری ملنے کے بعدتلاشی اورچھان بین کی کارروائی کیلئے منصوبہ بندی روبہ عمل لائی گئی۔علاوہ ازیںناسک شہر میں ۳؍مشتبہ افراد سے متعلق معلومات ملی تھی۔ اُن تینوں مشتبہ افراد کو پولیس نے قبضے میں لیا۔ اُن کے پاس سے ایک لیپ ٹاپ اور چار موبائل ہینڈسیٹ ضبط کئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:امریکہ: جین زی کا ایک گروپ اب بھی کورونا دور کی تنہائی میں زندگی گزار رہا: رپورٹ
پولیس نے اپنے بیان میں یہ نہیں لکھا ہے کہ مالیگاؤں کے اسلام پورہ وارڈ میں واقع محلّہ برکت پورہ کی مسجد اہل سنّت خانقاہ برکتیہ نقش بندیہ میںتلاشی کیوں لی گئی تھی۔ البتہ یہ ضرور لکھا ہے کہ جن مقامات پر تلاشی لی گئی تھی وہاں سے مشتبہ یا مشکوک شئےتفتیش کاروں کو نہیں ملی لیکن مسجد سے قریب واقع ایک رنگاڑکھاتے(رنگائی کا کام کرنے کے مقام)سےکاسٹک سوڈا،نائٹر یٹ اور سوڈا ملا۔ اسے ضبط کرنے کے اس کے نمونے فارینسک ٹیسٹنگ کیلئے نمونے لیباریٹری میںبھیجے گئے ہیں۔ انقلاب نے استفسار کی کوشش کی کہ مسجد میں تلاشی کیوں لی گئی تھی مگر اس کا کوئی جواب نہیں ملا۔ واضح رہے کہ پولیس کی کارروائی سے مالیگاؤں میں تشویش اور استعجاب کا ماحول ہے۔ مختلف حلقوں کی جانب سے اس تلاشی مہم پر سوالات بھی اٹھائے گئے تھے۔