Inquilab Logo Happiest Places to Work

شیواجی پارک: ادھو ٹھاکرے کی سی جے پی کی حمایت میں بنا اجازت ریلی کیخلاف۳؍کیس درج

Updated: July 21, 2026, 12:14 PM IST | Nadeem Asran | Mumbai

معروف ماحولیاتی کارکن سونم وانگ چک کی حمایت میں اتوار کو ادھو ٹھاکرےنے شیواجی پارک میں اپنے حامیوں کے ساتھ احتجاج کیا تھا۔

Uddhav Thackeray. Photo: INN
ادھو ٹھاکرے۔ تصویر: آئی این این

معروف ماحولیاتی کارکن سونم وانگ چک کی حمایت میں اتوار کو ادھو ٹھاکرےنے شیواجی پارک میں اپنے حامیوں کے ساتھ احتجاج کیا تھا ۔ اس کے علاوہ سونم وانگ چوک اور کاکروچ جنتا پارٹی ( سی جے پی)کی   حمایت میں بڑے پیمانے پر طلبہ تنظیموں اور شہریوں نےریلی بھی نکالی تھی ۔   پیر کو شیواجی پارک پولیس نے مذکورہ احتجاج اور ریلی کی اجازت نہ لینے ، حکم امتناعی کے باوجود بھیڑ اکٹھا کرنے اور گاڑیوں کی آمد و رفت میں رکاوٹ پیدا کرنے کے تحت۳؍ کیس درج کئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھئے: دادر: چیتیہ بھومی کے قریب طلبہ اور سیاسی پارٹیوں کا حکومت کیخلاف زبردست احتجاج

پولیس نے پہلی ایف آئی آر ادھو ٹھاکرے کے ذریعہ سونم وانگ چک کی حمایت میںکئے گئے احتجاج کی اجازت نہ لینے پر کی ہے جبکہ دوسری ایف آئی آر میں بڑی تعداد میں طلبہ کے سڑک پر جمع ہونے پلے کارڈز پر مرکزی حکومت کے خلاف اور سونم وانگ چوک  اور کاکروچ جنتا پارٹی کے حمایت میں بینر س  اور پوسٹرس  لے کر ریلی نکالنے نیز ریلی  کی اجازت نہ لینے کے تحت کیس درج کیا ہے ۔اس کے علاوہ پولیس نے پانچ سے زائد لوگوں کے ایک جگہ اکٹھا ہونے پر پابندی (حکم امتناعی )نافذ ہونے کے باوجود ادھو ٹھاکرے، ان کے کارکنان اور طلبہ کے ذریعہ نے شیواجی پارک میں بنا اجازت احتجاج کرنے اور ریلی نکالنے کے خلاف کیس درج کیا ہے ۔ تاہم پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ طلبہ کی بڑی تعداد نے بنااجازت شیواجی پارک کی سڑک پر بینرس اور پوسٹرس اٹھا کر احتجاج کیا تھا اور ریلی نکالی تھی جس کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور گاڑیوں کی آمد و رفت میں رکاوٹ پیدا ہوئی تھی ۔ 

یہ بھی پڑھئے: مدنپورہ: اسپین کی فتح پر فٹ بال شائقین نے جشن منایا۔ ارجنٹائنا کے مداح مایوس

پولیس نے مذکورہ معاملہ میں کئی نامعلوم افراد کے خلاف کیس درج کیا ہے لیکن اب تک کسی کو گرفتار نہیں کیا ہے ۔واضح رہے کہ اتوار کو سونم وانگ چوک کی گرفتاری کے خلاف ادھو  ٹھاکرے کے علاوہ شہرکی مختلف کالج کے سیکڑوں طلبہ کے ساتھ شہریوں نے بھی   ریلی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا ۔ طلبہ تنظیموں کا کہنا ہے کہ احتجاج کرنے اور ریلی نکالنے کے سلسلہ میں آزاد میدان پولیس سے رابطہ کیا گیا تھا لیکن اس نے ریلی نکالنے اور آزاد میدان میں احتجاج کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا جس کی وجہ سے شیواجی پارک میں ریلی نکالی گئی تھی ۔یادرہے کہ ادھو ٹھاکرے نے احتجاج کے دوران مودی حکومت اور آر ایس ایس کو نشانہ بنایا تھا اور  مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ کے مطالبہ کو جائز قرار د یا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK