Inquilab Logo Happiest Places to Work

سنگاپور پرتعیش زندگی گزارنے کیلئے مسلسل چوتھے سال سب سے مہنگا شہر قرار دیا گیا

Updated: July 07, 2026, 10:09 PM IST | London

سنگاپور نے ر پرتعیش زندگی گزارنے کے لیے مسلسل چوتھے سال دنیا کا مہنگا ترین شہر ہونے کا اعزاز برقرار رکھا، جہاں لگژری اشیاء پر خرچ کرنا سب سے مہنگا ہے۔ یہ صورتحال اس وقت سامنے آئی، جب دنیا بھر میں گھڑیوں اور زیورات جیسی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

Photo: INN.
تصویر: آئی این این

سوئس ویلتھ مینیجر جولیس بیئر گروپ لمیٹڈ کی سالانہ رپورٹ کے مطابقسنگاپور نے پرتعیش زندگی گزارنے کے لیے مسلسل چوتھے سال دنیا کا مہنگا ترین شہر ہونے کا اعزاز برقرار رکھا، جہاں لگژری اشیاء پر خرچ کرنا سب سے مہنگا ہے۔ یہ صورتحال اس وقت سامنے آئی، جب دنیا بھر میں گھڑیوں اور زیورات جیسی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ فہرست میں’’ زیورخ ‘‘ نے دوسری پوزیشن حاصل کی، جس نے لندن کو پیچھے چھوڑ دیا، جبکہ’’ موناکو‘‘ پہلی بار۲۰۲۰ء میں سروے کے آغاز کے بعد سے ٹاپ تین میں شامل ہوا۔ مزید برآں، ہانگ کانگ اور لندن نے ٹاپ پانچ میں جگہ بنائی۔ویلتھ مینیجر کے مطابق، زیورخ درجہ بندی میں تین پوزیشنیں اوپر چڑھا، جس کی بڑی وجہ سوئس فرانک کی مضبوطی ہے، جو سوئٹزرلینڈ کے استحکام کی شہرت اور محفوظ پناہ کی حیثیت رکھنے والی کرنسی ہونے کے باعث فائدہ اٹھا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: انقرہ، نیٹو اجلاس: ٹرمپ کے متوقع ہوٹل کے سامنے فلسطینی پرچم آویزاں کیا گیا

بعد ازاں سنگاپور نے اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی، جس کی وجہ رہائشی جائیدادوں اور کاروں کی بڑھتی ہوئی قیمتیں ہیں ،یہ دونوں فہرست میں سب سے زیادہ کلیدی زمرے ہیں۔ نیز مضبوط سنگاپور ڈالر بھی اس کا سبب ہے۔واضح رہے کہ درجہ بندی کا حساب امریکی ڈالر کی بنیاد پر قیمتوں کے موازنے سے کیا جاتا ہے۔جولیس بیئر کے ہیڈ آف ریسرچ کرسچن گیٹیکر نے رپورٹ میں کہا،’’۲۰۲۶ء میں یہ بات واضح ہے کہ دنیا ایک پیچیدہ جگہ بنی ہوئی ہے، اور بیشتر ممالک غیر یقینی صورتحال ک شکار ہیں۔ اس ماحول میں مستحکم شہر اور ممالک کی اہمیت اور بھی زیادہ بڑھ جاتی ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: میکرون ہر جگہ دھوپ کا چشمہ کیوں پہن رہے ہیں؟ سوشل میڈیا میں قیاس آرائیاں

یاد رہے کہ جولیس بیئر کا لائف اسٹائل انڈیکس۲۵؍ شہروں کی درجہ بندی کرتا ہے، جس میں۲۰؍ لگژری اشیاء اور خدمات کی لاگت کو شمار کیا جاتا ہے، جن میں رہائشی جائیداد، کاریں، بزنس کلاس ہوائی سفر، اسکول کی فیس اور اعلیٰ درجے کے کھانے شامل ہیں۔ یہ سروے فروری سے مارچ۲۰۲۶ء کے دوران۳۶۰؍ اامیر ترین  افراد کے ساتھ انٹرویوز پر مبنی تھا، جن میں سے ہر ایک کے پاس کم از کم ۱۰؍لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کے قابل گھریلو اثاثے تھے۔دریں اثنا، دبئی درجہ بندی میں۱۴؍ویں مقام پر آ گیا۔ جولیس بیئر نے بتایا  کہ یہ کمی بنیادی طور پر دیگر شہروں میں قیمتوں میں تیز اضافے کی وجہ سے تھی، نہ کہ خود دبئی میں قیمتوںمیں کمی کی وجہ سے۔ بینک نے یہ بھی مشاہدہ کیا کہ مشرق وسطیٰ کے حالات ،ایران تنازع کے سبب نمایاں طور پر تبدیل ہو چکے ہیں، جس نے رہائشیوں اور بین الاقوامی سطح پر منتقل ہونے والے خاندانوں کے لیے مستقبل کے امکانات کو مزید غیر یقینی بنا دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK