۶؍ جولائی سے پیدا شدہ حالات کے بعد سے اب تک۲۴؍ گھنٹے راحتی کام جنگی پیمانے پر جاری رکھنے کا ریلوے انتظامیہ کا دعویٰ۔
EPAPER
Updated: July 27, 2026, 10:48 AM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai
۶؍ جولائی سے پیدا شدہ حالات کے بعد سے اب تک۲۴؍ گھنٹے راحتی کام جنگی پیمانے پر جاری رکھنے کا ریلوے انتظامیہ کا دعویٰ۔
تیز بارش کے سبب پٹریوں اور ریلوے کے دیگر حصوں میں ہونے والے نقصان کو ۲۲؍ دن کے بعد بھی پوری طرح درست نہیں کیا جاسکا ہے جس کی وجہ سے کرجت اور لوناولہ گھاٹ سیکشن پر حالات اب بھی معمول پر نہیں آئے ہیں اور مسافروں کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کئی ٹرینوں کو۲۸؍ جولائی تک منسوخ کردیا گیا ہے۔
جو ٹرینیں۲۸؍جولائی تک منسوخ رہیں گی، ان میں ۲۲۱۵۷؍ سی ایس ایم ٹی- چنئی ایکسپریس، ۲۲۷۳۲؍ سی ایس ایم ٹی - حیدرآباد ایکسپریس،۲۲۹۴۴؍ اندور دونڈ ایکسپریس، ۲۰۴۹۵؍ جودھپور ہڑپسر ایکسپریس،۱۱۰۴۱ ؍ دادر سائی نگر شرڈی ایکسپریس شامل ہیں۔ اسی طرح اپ لائن پر ممبئی آنے والی ۲۲۱۵۸؍ چنئی- سی ایس ایم ٹی ایکسپریس،۲۲۷۳۱؍ حیدرآباد- سی ایس ایم ٹی ایکسپریس،۲۲۸۴۳؍ دونڈ اندور ایکسپریس،۲۰۴۹۶؍ ہڑپسر جودھپور ایکسپریس، ۱۱۰۴۲؍ سائی نگر شرڈی دادر ایکسپریس شامل ہیں۔اس کے علاوہ کچھ ٹرینوں کے روٹ بدلے گئے ہیں تو کچھ ٹرینوں کے روٹ۲۸؍ جولائی تک مختصر کردیئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: ایف ڈی اے کے ذریعے ضبط شدہ ملاوٹی دودھ میں ڈٹرجنٹ پایا گیا
سینٹرل ریلوے کے چیف پی آر او ڈاکٹر سوپنل نیلا کا کہنا ہے کہ۶؍جولائی سے اب تک سیکڑوں ریل ملازمین ۲۴؍گھنٹے مسلسل راحت اور بچاؤ کے کام میں لگے ہوئے ہیں تاکہ لوناولہ کرجت سیکشن سے ملبہ ہٹایا جاسکے اور بڑی حد تک کامیابی بھی ملی ہے مگر بارش ہونے کے سبب کام میں رکاوٹ آرہی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ مسافر ٹرینوں کی معلومات کیلئے ریلوے ہیلپ لائن نمبرات اور این ڈی ای ایس ایپ دیکھ سکتے ہیں۔ مسافروں کی معلومات کیلئے وقفے وقفے سے سوشل میڈیا پر بھی معلومات فراہم کی جارہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قدرتی آفات کے سبب پیدا شدہ ان حالات میں میں سینٹرل ریلوے نے مسافروں نے تعاون کی اپیل کی ہے۔