سونم وانگچک نے سی جے پی احتجاج کے دوران عامر خان اور سلمان خان کے وائرل بیانات پر ردعمل کا اظہار کیا ہے، سی جے پی احتجاج میں ان کے مؤقف کے بعد ان کے اس ردعمل نے خوب ہلچل مچا دی ہے۔
EPAPER
Updated: August 30, 2026, 10:02 PM IST | New York
سونم وانگچک نے سی جے پی احتجاج کے دوران عامر خان اور سلمان خان کے وائرل بیانات پر ردعمل کا اظہار کیا ہے، سی جے پی احتجاج میں ان کے مؤقف کے بعد ان کے اس ردعمل نے خوب ہلچل مچا دی ہے۔
سونم وانگچک ایک بار پھر زیرِ بحث آگئے ہیں، کیونکہ انہوں نے سی جے پی احتجاج کے دوران اپنی بھوک ہڑتال کے موقع پر بالی ووڈ ستاروں عامر خان اور سلمان خان کے وائرل تبصروں پر ردعمل دیا ہے۔ جہاں عامر نے پہلے واضح کیا تھا کہ ان کی ملاقات کبھی نہیں ہوئی، وہیں سلمان نے اپنا مؤقف پیش کرتے ہوئے وانگچک کو بھوک ہڑتال ختم کرنے کی تاکید کی اور لکھا،’’سونم، ہو گیا، بھائی۔‘‘ ماحولیات پسندسونم وانگچک کے جواب نے اب اس بحث میں ایک نیا پہلو شامل کر دیا ہے۔پرکھر گپتا کے یوٹیوب چینل پر پوڈکاسٹ کے دوران وانگچک نے سی جے پی احتجاج میں اپنی بھوک ہڑتال کے دوران عامر خان اور سلمان خان کے وائرل بیان پر طنزیہ انداز میں تبصرہ کیا۔سونم نے عامر کے اس دعوے پر ردعمل دیا کہ ’’ہم کبھی نہیں ملے‘‘ اور کہا،’’جب انہوں نے کہا کہ ہماری ملاقات بھی نہیں ہوئی، تو بعد میں کچھ ویڈیوز سامنے آئیں جن میں وہ’’ گجنی ‘‘ والا لباس پہنے ہوئے میری ایک تقریر دیکھ رہے تھے، اس لیے انہیں قلیل المدتی یادداشت کا مسئلہ ہو گیا ہوگا، ۱۵؍ منٹ بعد بھول گئے ہوں گے۔ تو، میں حیران نہیں ہوں۔ ورنہ ہم بہت تفصیل میں ملے تھے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: اب ہم حکومت کو کوئی مہلت نہیں دی گے: جرنگے
انہوں نے مزید کہا کہ ان کی ملاقات محض ایک مختصر تعارف نہیں تھی، بلکہ ایک طویل گفتگو تھی۔ وانگچک نے کہا، ’’ہم نے سنا ہے نا، وہ اپنے کردار میں ڈوب جاتے ہیں۔ تو شاید ’’ گجنی‘‘ میں اتنے ڈوبے ہوئے تھے کہ جب وہ ایوارڈ کی تقریب میں آئے، جس میں میں ایوارڈ لے رہا تھا، وہ بھی بھول گئے ہوں گے۔ ورنہ بہت تفصیل میں ملے، بہت سارے آئیڈیاز پر گفتگو کی۔‘‘واضح رہے کہ لندن میں ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے اس دیرینہ رائے کو مسترد کر دیا کہ راجکمارہیرانی کی فلم ’’تھری ایڈیٹس‘‘سونم وانگچک کی زندگی پر مبنی ہے۔ عامر نے کہا کہ نہ تو وہ خود اور نہ ہی فلم کے مصنفین ،’’تھری ایڈیٹس‘‘ بناتے وقت سونم وانگچک کو جانتے تھے۔ انہوں نے اس خیال کو بھی رد کیا کہ کردار’’ رینچو‘‘ انہی پر مبنی تھا۔انہوں نے کہا، ’’نہیں، یہ درست نہیں ہے، دراصل۔ یہ ایک غلط فہمی ہے۔ فلم بناتے وقت میں مسٹر سونم وانگچک کے بارے میں نہیں جانتا تھا۔ میں جانتا ہوں، میں نے حال ہی میں چتور کی ایک ویڈیو دیکھی۔ انہوں نے کہا کہ’’ نہیں، وہ غلط کہہ رہے ہیں۔ شاید چتور ایسا سوچ رہا تھا، لیکن میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ نہ راجو، نہ ابھیجیت اور نہ میں سونم کے بارے میں جانتے تھے۔ البتہ، مسٹر سونم جو کام کر رہے ہیں وہ بہرحال اچھا ہے۔ضروری نہیںکہ ان کا تھری ایڈیٹس کے کردار پر مبنیہونے پر ہی ہم ان کا اور ان کے کام کا احترام کریں۔‘‘
بعد ازاں عامر خان کے اس دعوے کا جواب دینے کے بعد کہ ان کا تھری ایڈیٹس والا کردار ’’پھنسکھ وانگڑو‘‘ ان پر مبنی نہیں تھا، کارکن، معلم اور ماحولیات پسند سونم وانگچک نے نیٹ امتحانات کے احتجاج کے دوران اپنی بھوک ہڑتال پر سلمان خان کے تبصروں پر بھی طنزیہ چوٹ کی۔جب وہ گپتا کے پوڈکاسٹ پر آئے تو میزبان نے وانگچک کو ایک سفید ٹی-شرٹ تحفے میں دی جس پر سلمان کا ایک میم تھا جس پر لکھا تھا، ’’سونم، ہو گیا، بھائی۔‘‘ تحفہ قبول کرتے ہوئے وانگچک نے اس وائرل بیان کا جواب دیا،’’مجبوریاں ہوتی ہیں سب کی۔ تو میں اس میں نہیں جانا چاہوں گا۔ آگے پیچھے، دائیں بائیں دیکھنا پڑتا ہے۔ کچھ کہا ہے اس کا میں احترام کرتا ہوں، باقی مجبوریوں کے بارے میں میں کچھ نہیں کہوں گا۔‘‘
یاد رہے کہ سونم وانگچک نے نیٹ-یو جی طلبہ جو مبینہ پیپر لیک سے متاثر ہوئے تھے،کیلئے انصاف کے حصول کے لیے ۲۶؍ روزہ بھوک ہڑتال کی تھی ۔ یہ احتجاج ۶ ؍جون کو جنترمنتر پر طنزیہ نوجوان تحریک `کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے اشتراک سے شروع ہوا تھا، جس نے ان کی صحت پر اثر ڈالا اور ان کے پٹھوں کو نمایاں نقصان پہنچا۔ یہ اطلاع ملی کہ وانگچک کا اپنی ہڑتال کے دوران تقریباً ۱۱ کلو وزن کم ہو گیا۔ تاہم ان کے احتجاج کا بنیادی مطالبہمرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کا استعفیٰ تھا۔ملک گیر طلبہ احتجاج اور امتحانی بے ضابطگیوں کے الزامات پر بڑھتے ہوئے تنازع کے بعد، دھرمیندر پردھان نے ۲۵؍ جولائی کو استعفیٰ دے دیا۔