Inquilab Logo Happiest Places to Work

سونم وانگچک کا طلبہ لیڈران کو اراکینِ پارلیمنٹ سے ملاقات کی اجازت ملنے تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان

Updated: July 20, 2026, 9:10 PM IST | New Delhi

وانگچک نے سوشل میڈیا پر شیئر کردہ تحریری نوٹ میں لکھا ہے کہ انہوں نے اپنی بھوک ہڑتال اس وقت تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جب تک نوجوان لیڈران کو پارلیمنٹ ہاؤس میں اراکینِ پارلیمنٹ سے ملنے کی اجازت نہیں دی جاتی۔ انہوں نے حکام سے اپیل کی کہ طلبہ کو پارلیمنٹ کے سامنے اپنے مطالبات پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔

Sonam Wangchuk. Photo: X
سونم وانگچک۔ تصویر: ایکس

۲۸ جون سے بھوک ہڑتال کر رہے لداخ کے سماجی کارکن سونم وانگچک نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی بھوک ہڑتال اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک نوجوان طلبہ لیڈران کو اراکینِ پارلیمنٹ سے ملنے کی اجازت نہیں دی جاتی یا پھر جب تک انہیں خود دہلی کے صفدر جنگ اسپتال میں، جہاں وانگچک کو داخل کیا گیا ہے، ان سے ملنے کی اجازت نہیں مل جاتی۔ 

وانگچک کے ایکس اکاؤنٹ سے شیئر کئے گئے ایک تحریری نوٹ میں انہوں نے لکھا ہے کہ ”میں اپنی بھوک ہڑتال جاری رکھوں گا۔۔۔ میں نے اپنی ہڑتال اس وقت تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جب تک نوجوان لیڈران کو پارلیمنٹ ہاؤس میں اراکینِ پارلیمنٹ سے ملنے کی اجازت نہیں دی جاتی یا مجھے یہاں اسپتال میں ان سے ملنے کی اجازت نہیں ملتی۔“ انہوں نے مزید لکھا: ”وہ امید کرتے ہیں کہ حکومت وزیرِ تعلیم کا احتساب طے کرے گی۔“ انہوں نے حکام سے اپیل کی کہ طلبہ کو پارلیمنٹ کے سامنے اپنے مطالبات پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔

یہ بھی پڑھئے: پارلیمنٹ مارچ: حکومت سے مذاکرت کی کوشش، پولیس کی کارروائی، اہم شخصیات کی شرکت

سی جے پی کا دعویٰ: نڈا نے ’مناسب سطح‘ پر گفتگو کی یقین دہانی کرائی

کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے ترجمان سوربھ داس نے کہا کہ وزیرِ صحت جے پی نڈا نے ہمیں یقین دہانی کرائی ہے کہ پردھان کے استعفے سمیت ان کے مطالبات پر ”مناسب سطح“ پر گفتگو کی جائے گی۔ خبر لکھے جانے تک، ابھی تک کوئی حتمی وعدہ نہیں کیا گیا ہے۔ داس نے ایکس پر مزید کہا کہ جے پی نڈا کے ساتھ گفتگو کے بعد گروپ ابھی تک حکومت کی طرف سے باضابطہ جواب کا منتظر ہے۔ جب تک ہمارا مطالبہ پورا نہیں ہوتا، احتجاج جاری رہے گا۔

کیرالا ہاؤس کے باہر، جنتر منتر پر سی جے پی کی جانب سے احتجاج بدستور جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK