• Fri, 17 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ٹرمپ ایپک اجلاس میں شرکت کرنے کیلئے۲۹؍ اکتوبر کو جنوبی کوریا جائیں گے

Updated: October 16, 2025, 10:05 PM IST | Seoul

ٹرمپ ایپک اجلاس میں شرکت کرنے کیلئے۲۹؍ اکتوبر کو جنوبی کوریا جائیں گے، امریکی صدارتی دفتر کے مطابق وہ چینی صدر شی جمپنگ سے بھی ملاقات کریں گے، اس کے علاوہ شمالی کوریا اور امریکہ کی سائڈ لائن ملاقات بھی متوقع ہے۔

US President Donald Trump (right) and Chinese President Xi Jinping (left). Photo: PTI
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ( دائیں) چینی صدر شی جن پنگ( بائیں)۔ تصویر: پی ٹی آئی

ٹرمپ ایپک اجلاس میں شرکت کرنے کیلئے ۲۹؍ اکتوبر کو جنوبی کوریا جائیں گے، امریکی صدارتی دفتر کے مطابق وہ چینی صدر شی جن پنگ سے بھی ملاقات کریں گے، اس کے علاوہ شمالی کوریا اور امریکہ کی سائڈ لائن ملاقات بھی متوقع ہے۔ یہ اجلاس ایک نومبر تک  چلے گا۔جنوبی کوریائی میڈیا نے قومی سلامتی کے مشیر کے حوالے سے بتایا کہ ٹرمپ کا جنوبی شہر گیونگ جو میں۳۰؍ اکتوبر تک قیام متوقع ہے۔ خبروں کے مطابق، اسی دوران جنوبی کوریائی صدر لی جی میونگ کے ساتھ ایک ملاقات ہونے کی توقع ہے۔گزشتہ ہفتے، ٹرمپ نے فورم میں شی کے ساتھ طے شدہ ملاقات ختم کرنے کی دھمکی دی تھی، جو بیجنگ کی جانب سے نادر زمینی ٹیکنالوجی پر برآمد کی پابندیوں کا بدلہ تھا۔تاہم، امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے بدھ کو سی این بی سی کو بتایا کہ ٹرمپ اب بھی چینی صدر سے ملاقات کا منصوبہ رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: شام کے صدر کی اپنے روسی ہم منصب سےپہلی ملاقات

ٹرمپ نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ شمالی کوریائی لیڈرکم جونگ ان سے دوبارہ ملاقات کی امید رکھتے ہیں، شاید اسی سال، جبکہ پیانگ یانگ نے کہا ہے کہ کم جونگ سے ملاقات مستقبل کی بات چیت کے لیے بعض حالات میں ممکن ہے۔واضح رہے کہ جونگ کی ٹرمپ کے پہلے دورِ صدارت میں تین ملاقاتیں ہوئیں، لیکن شمالی کوریا کے جوہری پروگرام پر ایک دیرپا معاہدہ نہ ہو سکا۔اس کے بعد، پیانگ یانگ نے خود کو جوہری ریاست قرار دے دیا ہے۔ تاہم یہ اجلاس جیو پولیٹیکل صورتحال کے پس منظر میں ہو رہا ہے، جہاں کم جونگ کو یوکرین کی جنگ سے حوصلہ ملا ہے۔واضح رہے کہ شمالی کوریائی لیڈرنے روسی افواج کے ساتھ لڑنے کے لیے ہزاروں فوجی بھیجنے کے بعد روس سے اہم حمایت حاصل کی ہے۔گزشتہ ماہ، کم جونگ، شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ بیجنگ میں ایک فوجی پریڈ میں نمودار ہوئے۔پیانگ یانگ نے اپنی پریڈ میں روس اور چین کے اعلیٰ حکام کی موجودگی میں اپنے سب سے طاقتور’’ انٹر کنٹیننٹل بیلسٹک میزائل‘‘ کی بھی نمائش کی۔

یہ بھی پڑھئے: ۲۰۲۵ء کی آخری سہ ماہی کیلئےسنگاپور کا پاسپورٹ طاقتور ترین

ہارورڈ یونیورسٹی ایشیا سنٹر کے وزٹنگ ا سکالر سیونگ ہائون لی نے اے ایف پی کو بتایا کہ ’’جنوبی کوریا کے ایک بڑے بین الاقوامی سمٹ کی میزبانی سے پہلے چین میں بڑے پیمانے پر اس طرح طاقت کا مظاہرہ ایک سوچی سمجھی منصوبہ بندی کا حصہ ہے جو تشویش میں مبتلا کرنے اور اپنی طاقت کا تاثر دینے کے لیے ہے۔یہ جنوبی کوریا  پر نئی، سخت ترحکمت عملی کی  حقیقت کو اجاگر کرنے اور اعتماد کو کمزور کرنے کے مقصد سے کی گئی تھی۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK