Inquilab Logo Happiest Places to Work

اسپین غزہ میں’’ اسرائیل ساختہ قحط‘‘ کے خلاف فوری غذائی امدادروانہ کرےگا

Updated: August 01, 2025, 9:00 PM IST | Madrid

اسپین غزہ میں’’ اسرائیل ساختہ قحط‘‘ کے خلاف فوری غذائی امدادروانہ کرےگا، اس کے ساتھ ہی وزیر خارجہ نے غزہ جانے والے زمینی راستے کھولنے اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

Spanish Foreign Minister Jose Manuel Albares. Photo: X
اسپینی وزیرخارجہ جوز مانوئل الباریس۔ تصویر: ایکس

اسپینی وزیرخارجہ جوز مانوئل الباریس نے اسرائیل کے محاصرے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ فضائی آپریشن کے ذریعے۱۱۰۰۰؍ افراد کو خوراک فراہم کی جائے گی ۔انہوں نے جمعرات کو اسرائیل پر ’’مصنوعی قحط‘‘ پیدا کرنے کا الزام لگاتے ہوئے مطالبہ کیا کہ زمینی راستوں سے غیر جانبدارانہ امداد کی ترسیل فوری شروع کی جائے۔بارہ ٹن پر مشتمل یہ امداد (اسپینی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقیاتی تعاون کے زیر انتظام) ساراگوسا ایئر بیس سے اسپینی فضائیہ کے طیارےاے ۴۰۰؍ کے ذریعے جمعہ کو اردن سے پیراشوٹ کے ذریعے پہنچائی جائے گی۔  وزارت خارجہ کے مطابق ’’یہ تقریباً ۵۵۰۰؍خوراک کے پیکیٹ ہیں جو۱۱۰۰۰؍ افراد کو کھانا فراہم کریں گے۔ یہ اس اسپینی امداد کے علاوہ ہے جو سرحد پر ٹرکوں میں راہداری کھلنے کے منتظر ہیں۔‘‘ 

یہ بھی پرھئے: ”نیویارک ٹائمز جھوٹ بولتا ہے، غزہ میں اموات ہوتی ہیں“: نیویارک ٹائمز کے خلاف فلسطین حامیوں کا احتجاج

الباریس نے اس آپریشن کو’’ سمندرمیں قطرہ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا’’غزہ میں اسرائیل کے پیدا کردہ مصنوعی قحط کے خلاف یہ امداد انسانی فرض ہے۔ روزانہ بھوک سے اموات ہو رہی ہیں ایک لاکھ بچے اور۴۰؍ ہزار شیرخوار موت کے خطرے سے دوچار ہیں۔ اسرائیل کو تمام زمینی راستے فوری اور مسلسل کھولنے ہوں گے۔‘‘انہوں نے جنگ بندی پر زور دیتے ہوئے کہا:  *"غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے، وہ اب ختم ہونا چاہیے۔ یہ المیہ دوبارہ نہیں ہو نا چاہئے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: کنیڈا ستمبر ۲۰۲۵ء میں فلسطین کو تسلیم کرے گا؛ سنگاپور نے بھی اس سمت پیش رفت کا اشارہ دیا

واضح رہے کہ اسرائیل غزہ پر۱۸؍ سال سے محاصرہ مسلط کیے ہوئے ہے، جبکہ۲؍ مارچ سے تمام راہداری اور سرحدیں بند کر دی گئی ہیں۔ ۷؍ اکتوبر۲۰۲۳ء سے جاری اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں ۶۰؍ ہزار ۲۰۰؍سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ بین الاقوامی فوجداری عدالت نے نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع کے خلاف جنگی جرائم کے لیے گرفتاری وارنٹ جاری کیے ہیں۔ بین الاقوامی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف نسل کشی کا مقدمہ زیر سماعت ہے۔بعد ازاں اسپین کا یہ اقدام عالمی ردعمل کا حصہ ہے جس میں متعدد ممالک غزہ میں انسانی بحران کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK