• Wed, 23 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

اسپین: سرکاری نشریاتی ادارے کا اسرائیل کی شرکت پر یوروویژن کے بائیکاٹ کا منصوبہ

Updated: September 23, 2026, 1:07 PM IST | Madrid

اسپین کے سرکاری نشریاتی ادارے نے اسرائیل کی شرکت پر یوروویژن کا بائیکاٹ جاری رکھنے کا منصوبہ ظاہر کیا ہے، آر ٹی وی ای کے صدر کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی مسلسل شرکت ’’انتہائی تکلیف دہ‘‘ہے۔

Photo: X
تصویر: ایکس

اسپین کے سرکاری نشریاتی ادارے آر ٹی وی ای کا اسرائیل کی مسلسل شرکت کی وجہ سے۲۰۲۷ء میں یوروویژن سونگ مقابلے کا بائیکاٹ جاری رکھنے کا منصوبہ ہے۔آر ٹی وی ای کے صدر جوز پابلو لوپیز نے منگل کے روز کہا کہ وہ تجویز پیش کریں گے کہ ملک مقابلے سے باہر رہے۔انہوں نے یہ تبصرہ نشریاتی ادارے کی پارلیمانی نگرانی کمیٹی میں کیا۔لوپیز نے کہا کہ آر ٹی وی ای نے گزشتہ ایک سال دیگر بڑے یورپی سرکاری نشریاتی اداروں کے ساتھ مل کر یورپی براڈکاسٹنگ یونین (ای بی یو) میں تبدیلیوں کے لیے دباؤ ڈالا، جن میں سخت گورننس قواعد، سیاسی استعمال پر جرمانے اور اسپانسرشپ اور خود مقابلے میں غیر جانبداری کے سخت قواعد شامل ہیں۔بعد ازاں انہوں نے پیش رفت کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ آر ٹی وی ای اپنے تمام مقاصد حاصل نہیں کر سکا اور یہ ’’انتہائی تکلیف دہ‘‘ ہے کہ اسرائیل کا سرکاری نشریاتی ادارہ شرکت جاری رکھے گا۔

یہ بھی پڑھئے: غزہ: ڈین رینولڈز کا دیواری فن پارہ، ابوظہبی کنسرٹ سے قبل توجہ کا مرکز

مزید برآں لوپیز نے کہا کہ صورتحال کو اطمنان بخش قرار نہیں دیا جا سکتا، اور دلیل دی کہ تکنیکی پیش رفت کے باوجود ’’اخلاقی میدان میں واضح طور پر کام ادھورا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس لیے وہ آر ٹی وی ای کے بورڈ سے درخواست کریں گے کہ۲۰۲۷ء کے مقابلے میں اسپین کی شرکت کی معطلی برقرار رکھی جائے۔ دراصل لوپیز اگست کے اوائل میں اعلان کردہ یوروویژن کے نئے قواعد کا حوالہ دے رہے تھے، جن کے تحت،  اگر سلامتی اور تحفظ کو خطرہ ہو، جنگ یا سنگین جغرافیائی سیاسی عدم استحکام سے متاثر ممالک میزبان نہیں بن سکیں گے۔تاہم یوروویژن نے ایک بیان میں کہا کہ اس کے گورننگ ریفرنس گروپ نے ویانا میں۲۰۲۶ء کے مقابلے کے بعد سالانہ جائزے اور شریک نشریاتی اداروں کی رائے کی بنیاد پر تبدیلیوں کی منظوری دی، جو بلغاریہ میں اگلے سال کے ایڈیشن سے قبل ہے۔ساتھ ہی اس نے کہا، ’’مقابلے کے قواعد اب کہتے ہیں کہ جیتنے والا نشریاتی ادارہ خود بخود میزبانی کے لیے نااہل ہو جائے گا اگر مسلح تنازعہ، حساس جغرافیائی سیاسی صورتحال، یا کوئی دیگر صورتحال ان کی ریاست یا قریبی خطے کی سلامتی، تحفظ یا استحکام کو بری طرح متاثر کرے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: سوان سونگ: ڈائنا، مائی سسٹر؛ عالمی سطح پر ریلیز، پری آرڈر میں امیزون پر نمبر وَن

علاوہ ازیں اسپین کے بین الاقوامی گانے کے مقابلے کا بائیکاٹ جاری رکھنے کے فیصلے کے ساتھ آئرلینڈ کے قومی نشریاتی ادارے آر ٹی ای اور ڈچ نشریاتی ادارے اے وی آر او ٹی آر او ایس نے بھی اسرائیل کی شرکت کا حوالہ دیتے ہوئے۲۰۲۷ء کے مقابلے کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا۔ یاد رہے کہ ۲۰۲۶ء میں نیدرلینڈز، آئس لینڈ، اسپین، آئرلینڈ اور سلووینیا نے مقابلے میں حصہ نہیں لیا، جبکہ اسپین، آئرلینڈ اور سلووینیا نے مقابلے کی نشریات سے بھی انکار کر دیا۔واضح رہے کہ ۲۰۲۷ءکا یوروویژن سونگ مقابلہ۱۵؍ مئی کو بلغاریہ کے بحیرہ اسود کے شہر برگاس میں منعقد ہونا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK