مسافروں کو دشواریوں کا سامنا ہوگا۔
EPAPER
Updated: August 04, 2026, 12:12 PM IST | Saeed Ahmed Khan | Kurla
مسافروں کو دشواریوں کا سامنا ہوگا۔
سینٹرل ریلوے کے لوکمانیہ تلک ٹرمنس (ایل ٹی ٹی) پر تعمیراتی کاموں کلئے منگل ۴؍ اگست (آج) سے جمعہ۱۴؍ اگست تک ۱۱؍ دن کیلئے ایک خصوصی ٹریفک بلاک کیا جائے گا۔ اس میں الگ الگ کام کئے جائیں گے۔ اس دوران پلیٹ فارم نمبر۶،۷،۸؍ اور۹؍ نیز پانی کی سپلائی لائنوں، نکاسی آب کی لائنوں اور سیلابی کیفیت میں پانی کی لائنوں کی ری روٹنگ کی جائے گی۔ان کاموں اور ٹرینوں کی منتقلی کی وجہ سے مسافروں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا ہوگا اور انہیں تھانے جانا ہوگا یا تھانے اترکر لوکل ٹرین یا دیگر ذرائع سفر سے اپنی منزل تک پہنچنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھھئے: انو شکتی نگر میں ایس آئی آر کا فارم صحیح طریقے سے نہ بھرنے کی شکایت
اسی طرح درج ذیل ٹرینیں تھانے میں مختصر مدت کیلئے چلائی جائیں گی، کام پورا ہوجانے کے بعد پہلی کی طرح وہ ایل ٹی ٹی کیلئے چلائی جائیں گی۔ ٹرین نمبر۱۲۱۵۴؍ رانی کملا پتی-ایل ٹی ٹی ایکسپریس۷؍ اگست تک تھانے تک چلائی جائے گی۔ٹرین نمبر۱۶۳۴۶؍ ترواننت پورم-ایل ٹی ٹی نیتراوتی ایکسپریس، ۱۳؍ اگست تک تھانے تک ہی چلائی جائے گی۔ سینٹرل ریلوے کے مطابق یہ بلاکس بنیادی ڈھانچے کے اپ گریڈیشن اور حفاظت کے لئے کافی اہم ہے۔
مسافروں کو ہونے والی زحمت پر ریلوے انتظامیہ کو افسوس ہے۔ اس لئے مسافروں سے اپیل ہے کہ وہ اس تبدیلی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے سفر کی منصوبہ بندی کریں تاکہ زحمت نہ ہو۔