• Mon, 28 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’نسل نو کے روشن مستقبل اور خواتین کو خود کفیل بنانے کیلئے تعلیم پر خصوصی توجہ کی ضرورت‘‘

Updated: September 28, 2026, 3:57 PM IST | Saeed Ahmed Khan | Crawford Market

آل انڈیا مسلم ویمن اسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام مسافر خانہ میں منعقدہ دو روزہ خواتین کانفرنس میں مقررین کا پیغام۔ ڈاکٹر اسماء زہرہ کا خصوصی خطاب۔

A view of the All India Muslim Women`s Association conference. Photo: Inquilab.
آل انڈیا مسلم ویمن اسوسی ایشن کی کانفرنس کا ایک منظر۔ تصویر:انقلاب

 ’’نسل نو کے روشن مستقبل، غربت کے خاتمے اور خواتین کو خود کفیل بنانے کے لئے عملی جدوجہد اور تعلیم پر خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے۔‘‘ ان اہم موضوعات کا احاطہ آل انڈیا مسلم ویمن اسوسی ایشن(اے آئی ایم ڈبلیو اے) کے زیرِ اہتمام حاجی صابو صدیق  مسافر خانہ میں منعقدہ دو روزہ (سنیچر ، اتوار) خواتین کانفرنس میں کیا گیا۔ اس کانفرنس میں اساتذہ، ماہرینِ تعلیم، خواتین اور طالبات نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھئے:اونچے جھوپڑوں پر کارروائی کے فیصلےکی مخالفت

مذکورہ تنظیم کی سربراہ اور آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ خواتین ونگ کی سابق ذمہ دار ڈاکٹر اسماء زہرہ (حیدرآباد) نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کے اس پرفتن دور میں تعلیمی بیداری انتہائی اہم ہے ،اسی لئے اس سمینار میں خواتین کو تعلیم کی جانب خصوصیت سے متوجہ کیا گیا۔ آج جس طرح سے حکومتیں اقلیتوں کو حاشیہ پر دھکیلنے کی کوشش کر رہی ہیں، نت نئے قانون اور یونیفارم سول کوڈ (یو سی سی) جیسا قانون تھوپا جارہا ہے اس سے مسلمان بیدار ہوچکے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی حکومت کے مسلمانوں کو مسلسل نشانہ بنانے سے یہ مثبت تبدیلی نظر آرہی  ہے کہ مسلمان  جاگ گئے ہیں اور حکومت کی نت نئی چالیں سمجھنے لگے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس خواتین کانفرنس کا مقصد خصوصیت سے تعلیم ، خواتین بچیوں کو خود کفیل بنانے کی ترغیب دلانے اور خواتین کے حقوق کو جاننے اور اس کے حصول کے لئے جدوجہد کے تئیں ذہن سازی کرنی تھی۔ 

یہ بھی پڑھئے:کالا تالاب پر فلوٹنگ جیٹی کے منصوبہ پرمیئر برہم

اس کانفرنس کے انعقاد میں ممبئی امن کمیٹی کے سربراہ فرید شیخ بھی پیش پیش تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی کانفرنس کا مقصد خواتین کو بااختیار بنانے کے ساتھ ان میں حوصلہ پیدا کرنا اور یہ پیغام عام کرنا کہ مسلم خواتین کسی سے کم نہیں ، وہ اپنی صلاحیت کے مثبت استعمال سے اپنی ذات میں ، اپنے خاندان میں بلکہ پورے معاشرے میں نمایاں تبدیلی لانے کی اہل ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK