اگست کے مہینے میں فروخت۴۳؍ فیصد تک بڑھی،اشوک لی لینڈ کی گھریلو کمرشیل گاڑیوں کی فروخت اگست میں۴۳؍ فیصد بڑھ کر۱۹؍ ہزار ۴۳۸؍ یونٹس ہو گئی۔
EPAPER
Updated: September 04, 2026, 1:32 PM IST | Agency | New Delhi
اگست کے مہینے میں فروخت۴۳؍ فیصد تک بڑھی،اشوک لی لینڈ کی گھریلو کمرشیل گاڑیوں کی فروخت اگست میں۴۳؍ فیصد بڑھ کر۱۹؍ ہزار ۴۳۸؍ یونٹس ہو گئی۔
کمرشیل وہیکل (سی وی) کی فروخت میں اگست کے دوران تیزی دیکھی گئی۔ بڑی گاڑی بنانے والی کمپنیوں نے سالانہ بنیاد پر دہرے ہندسے میں اضافہ درج کیا۔ مال برداری میں اضافے، انفراسٹرکچر کی سرگرمیوں میں تیزی اور پرانی گاڑیوں کو تبدیل کرنے کی طلب نے مارکیٹ کو سہارا دیا۔ تہواروں کا سیزن شروع ہونے سے قبل یہ کمپنیوں کے لئے ایک مثبت اشارہ ہے ۔ اگست ۲۰۲۵ءمیں جی ایس ٹی میں تبدیلیوں سے متعلق غیر یقینی صورتحال کے باعث کمرشیل گاڑیوں کی فروخت سست تھی۔ اس کے باوجود جولائی کے مقابلے میں اگست کی فروخت میں اضافہ اور گاڑیوں کی رجسٹریشن میں تیزی ظاہر کرتی ہے کہ مارکیٹ میں حقیقی طلب بھی مضبوط ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ایک سال میں۲؍ کروڑ بچے آن لائن جنسی زیادتی کا شکار: یونیسیف
اشوک لی لینڈ کی گھریلو کمرشیل گاڑیوں کی فروخت اگست میں۴۳؍ فیصد بڑھ کر۱۹؍ ہزار ۴۳۸؍ یونٹس ہو گئی جو ایک سال پہلے۱۳؍ ہزار ۶۲۲؍ یونٹس تھی۔ ٹاٹا موٹرز کی گھریلو کمرشیل گاڑیوں کی فروخت۳۳؍ فیصد بڑھ کر ۳۶؍ ہزار ۶۱۹؍یونٹس رہی جبکہ اگست ۲۰۲۵ءمیں یہ ۲۷؍ ہزار۴۸۱؍ یونٹس تھی۔ مہندرا کی ۵ء۳؍ ٹن سے کم وزن والی کمرشیل گاڑیوں کی فروخت ۲۲؍فیصد بڑھ کر۲۷؍ ہزار۴۱۵؍ یونٹس ہو گئی۔
یہ بھی پڑھئے:اگلے ۷؍ تا ۱۰؍ دن کے دوران چینی کی خردہ قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان
اگست میں صرف سالانہ بنیاد پر ہی نہیں بلکہ جولائی کے مقابلے میں بھی کئی کمپنیوں کی فروخت بڑھی۔ ٹاٹا موٹرز اور اشوک لی لینڈ کی گھریلو فروخت میں تقریباً۸-۸؍فیصد اضافہ ہوا۔ وہیں مہندرا کی ۵ء۳؍ ٹن سے کم وزن والی کمرشیل گاڑیوں کی فروخت میں تقریباً۹؍فیصد اضافہ ہوا۔وی ای سی وی کی گھریلو فروخت جولائی کے مقابلے میں تقریباً مستحکم رہی۔خردہ مارکیٹ کے اعداد و شمار بھی کمرشیل گاڑیوں کی مضبوط مانگ کی نشاندہی کر رہے ہیں۔