Inquilab Logo Happiest Places to Work

پرشانت کشور اور سونیترا پوار کی ملاقات پرسپریہ سُلےکا ردعمل

Updated: August 10, 2026, 10:47 AM IST | Pune

کہا، یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے۔ این سی پی شردپوار کی کارگزار صدر سُلے نےبانکی پور ضمنی الیکشن جیتنے پر پرشانت کشور کی تعریف کی اور کہا کہ’’وہ میرے بھی اچھے دوست ہیں‘‘

File photo of Sunitra Pawar, Prashant Kishor and Supriya Sule
سونیترا پوار، پرشانت کشور اور سپریہ سُلے کی فائل فوٹو

پونے (آئی این این ): جن سوراج پارٹی کے سربراہ اورپولیٹکل اسٹرٹیجسٹ پرشانت کشور کی، این سی پی اجیت پوار کی سربراہ اور نائب وزیراعلیٰ سونیترا پواراوررکن پارلیمان پارتھ پوار  سے ملاقات نے سیاسی ہلچل پیدا کر دی ہے۔

اس ملاقات کے بعد یہ سوال اٹھنے لگے کہ کیا مہاراشٹر کی سیاست میں کوئی نیا انتخابی سیاسی اتحاد یا نیا سیاسی مساوات تشکیل پا رہا ہے؟ اب این سی پی (شرد پوار) کی کارگزار صدراوررکن پارلیمان  سپریا سلے نے اس ملاقات پر اپنا موقف واضح کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سونیترا پوار اور ان کا سیاسی گروپ پرشانت کشور کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہے یا نہیں، یہ ان کا اندرونی معاملہ ہے۔ سپریہ سُلے نے پرشانت کشور کے ساتھ اپنی پرانی دوستی کا بھی ذکر کیا۔ یعنی سیاسی حکمتِ عملی اپنی جگہ ہے اور ذاتی تعلقات اپنی جگہ۔ سلے کے بیان سے کم از کم اتنا واضح ہے کہ وہ پرشانت کشور کی اس ملاقات کے تئیں کسی قسم کا عوامی تنازع کھڑا کرنے کے موڈ میں نہیں ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: ’’خواتین ریزرویشن۲۰۲۹ء سےنافذ ہوسکتا ہے، اسےحدبندی، مردم شماری سے جوڑنا غلط ہے‘‘

سپریا سلے نے پرشانت کشور کے سیاسی کام کی تعریف بھی کی۔ انہوں نے بہار میں پرشانت کشور کی حالیہ سیاسی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے اسے ایک بڑے چیلنج کے درمیان حاصل ہونے والی کامیابی قرار دیا۔ سلے نے بی جے پی کی مضبوط انتخابی مشینری کا بھی ذکر کیا۔ ان کے مطابق انتخابات میں اصل تصویر صرف بڑے لیڈروں کی ریلیوں سے سامنے نہیں آتی بلکہ  بوتھ کی سطح پر ہونے والی کارکردگی بھی بہت کچھ بتاتی ہے۔

سپریا سلے نے کہا کہ پرشانت کشور ان کے اچھے دوست رہے ہیں اور وہ انہیں کئی برسوں سے جانتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرشانت کشور اپنی پیشہ ورانہ حیثیت میں آزادانہ طور پر کام کرتے ہیں، اسلئے وہ کس کے ساتھ کام کرتے ہیں، یہ ان کا اپنا فیصلہ ہے۔سلے نے اس تعلق کو سیاسی فیصلے سے الگ رکھتے ہوئے کہا کہ پرشانت کشور کئی سیاسی جماعتوں کے لیے کام کر چکے ہیں۔ ان کا پیشہ ہی مختلف سیاسی تنظیموں کو انتخابی حکمتِ عملی فراہم کرنا ہے۔ایسے میں کسی دوسرے سیاسی خیمے کے ساتھ ان کا کام کرنا ذاتی دوستی کا پیمانہ نہیں ہو سکتا۔سپریا سلے نے بہار میں پرشانت کشور کے سیاسی کام کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے بانکی پور اسمبلی ضمنی انتخاب میں ’پی کے‘ کی کارکردگی کو ایک بڑے چیلنج کے درمیان حاصل ہونے والی کامیابی قرار دیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK