Inquilab Logo Happiest Places to Work

پولینڈ میں۲۰۱۴ء کے بعد پہلی بار یوکرینی مہاجرین کی قبولیت میں کمی: سروے

Updated: July 20, 2026, 6:09 PM IST | Warsaw

ایک سروے کے مطابق پولینڈ میں۲۰۱۴ء کے بعد پہلی بار یوکرینی مہاجرین کی قبولیت میں کمی آئی ہے، ۵۲؍ فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ پولینڈ کو جنگ سے متاثرہ علاقوں کے مہاجرین کو قبول نہیں کرنا چاہیے۔

Photo: X
تصویر: ایکس

سی بی او ایس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے سروے کے مطابق،۵۲؍ فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ پولینڈ کو یوکرین کے جنگ زدہ علاقوں سے آنے والے مہاجرین کو قبول نہیں کرنا چاہیے۔ایک نئے سروے کے مطابق، پولینڈ میں یوکرینی مہاجرین کو قبول کرنے کے مخالفوں کی تعداد حمایت کرنے والوں سے پہلی بار زیادہ ہو گئی ہے۔ جو۲۰۱۴ء کے بعد سے ایسا پہلا موقع ہے۔ یہ سروے سی بی او ایس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے کیا اور جمعہ کو شائع کیا۔ اس میں۵۲؍ فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ پولینڈ کو جنگ سے متاثرہ علاقوں کے مہاجرین کو قبول نہیں کرنا چاہیے، جبکہ۴۲؍ فیصد نے کہا کہ ملک کو ایسا جاری رکھنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھئے: بیلجیم : مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے سامان کی درآمد پر پابندی کی منظوری

واضح رہے کہ یہ پہلی مرتبہ ہے جب مہاجرین کے مخالفین کی تعداد حامیوں سے تجاوز کر گئی ہے، جب سے سی بی او ایس نے۲۰۱۴ء میں روس کے یوکرین پر قبضے کے بعد اس مسئلے پر عوامی رائے کا جائزہ لینا شروع کیا۔یوکرینی مہاجرین کی قبولیت کے حق میں حمایت۲۰۲۲ء کے مقابلے میں تیزی سے گر گئی ہے، جبکہ اس سے قبل روس-یوکرین جنگ کے آغاز کے فوراً بعد۹۴؍ فیصد پولش شہری جنگ سے بھاگنے والوں کا استقبال کرنے کے حامی تھے۔پولینڈ نے اس دوران دس لاکھ سے زائد یوکرینی مہاجرین کو پناہ دی ہے۔ ذہن نشین رہے کہ یہ سروے ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب  پولینڈ اور یوکرین کے درمیان یوکرینی صدر ولادیمیر زیلینسکی کے مئی کے آخر میں اس فیصلے پر اختلافات ہیں، جس میں انہوں نے دوسری جنگ عظیم کے دور کے ایک باغی گروپ کو اعزاز دیا جو پولینڈ کے شہریوں  کے قتل عام سے وابستہ ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ڈیجیٹل مہم : غزہ کی جنگ بندی کےتعلق سے اسرائیل کا بیانیہ بے نقاب

اگرچہ پولینڈ یوکرین کا سب سے مضبوط اتحادی ہے، پھر بھی حالیہ برسوں میں یوکرین مخالف جذبات میں اضافہ ہوا ہے، کیونکہ دونوں ممالک اپنی جنگی تاریخ کے ورثے سے نبرد آزما ہیں۔سی بی او ایس نے کہا کہ حمایت میں کمی ایک وسیع تر رجحان کی عکاسی کرتی ہے جو۲۰۲۳ء کے وسط سے نمایاں ہے۔ دسمبر کے مقابلے میں، یوکرینی مہاجرین کی مخالفت چھ فیصد بڑھی جبکہ حمایت اسی مقدار میں گھٹی۔ علاوہ ازیں سروے میں یہ بھی سامنے آیا کہ۵۴؍ فیصد جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ پولینڈ یوکرینی مہاجرین کو بہت زیادہ امداد فراہم کرتا ہے، جبکہ۴۰؍ فیصد نے موجودہ سطح کو مناسب قرار دیا اور۳؍ فیصد نے اسے ناکافی سمجھا۔ جبکہ اس میں یوکرین کے ان باشندوں کے لیے صحت کی سہولیات کی حمایت کی گئی ہے جو پولینڈ میں ہیلتھ انشورنس کی قسط ادا کرتے ہیں، جبکہ ایک سال سے زیادہ عمر کے بچوں والی ماؤں کے لیے سرکاری فنڈ سے چلنے والی رہائش ختم کرنے کیبیشتر افراد  نے مخالفت کی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK