Inquilab Logo Happiest Places to Work

سوئزرلینڈ: خشک سالی کے دوران پانی کی سطح ریکارڈ حد تک کم ہو گئی

Updated: August 14, 2026, 2:01 PM IST | Bern

سوئزرلینڈ میں خشک سالی کے دوران پانی کی سطح ریکارڈ حد تک کم ہو گئی، ایک اپریل سے۳۱؍ جولائی کے درمیان، مانیٹرنگ اسٹیشنوں نے سال کے اس وقت تقریباً پانچواں حصہ پانی کی سطح درج کی۔

Photo: X
تصویر: ایکس

میڈیا رپورٹس کے مطابق، سوئزرلینڈ بھر میں دریا اور نہریں غیر معمولی طور پرکم سطح پر آ گئے ہیں کیونکہ خشک سالی نے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیاہے۔  نیوز آؤٹ لیٹ سوئس انفو نے کیسٹون-ایس ڈی اے نیوز ایجنسی کے حوالے سے خبر دی کہ جاری خشک سالی نے سوئزرلینڈ بھر میں پانی کی سطح کو کم ترین سطح پر پہنچا دیا ہے، جس میں فیڈرل آفس فار دی انوائرنمنٹ (FOEN) نے۱۱؍ مانیٹرنگ اسٹیشنوں پر تاریخی کم سطح درج کی۔ فیڈرل آفس نے کہا کہ ایک اپریل سے۳۱؍ جولائی کے درمیان، مانیٹرنگ اسٹیشنوں نے سال کے اس وقت کے لیے اپنی ریکارڈ کم ترین(تقریباً پانچواں حصہ) پانی کی سطح دیکھی۔

یہ بھی پڑھئے: سورج گہن کے بعد ’آنکھوں میں درد‘ کی گوگل سرچز میں ۵؍ ہزار فیصد اضافہ

بعد ازاں فیڈرل آفس کے مطابق، الپس کے شمال میں بہت سے آبی گزرگاہوں میں پانی کی سطح اتنی کم ہے کہ ایسی سطح صرف ہر دو سے دس سال میں ایک بار ہوتی ہے، اور بعض صورتوں میں ہر۳۰؍ سے ۱۰۰؍ سال میں ایک بار یا اس سے بھی کم بار۔اس کے علاوہ دریاؤں اور نہروں کے ساتھ جھیلیں بھی گرمی کی لہر اور خشک سالی سے متاثر ہو رہی ہیں، جن میں جھیل کانسٹنس، جھیل والن، جھیل زوریخ، جھیل زوگ اور جھیل میگیور میں پانی کی سطح غیر معمولی کم ہے۔تاہم فیڈرل آفس نے کہا کہ سوئزرلینڈ کے پاس اب بھی ’’بھرپور آبی وسائل‘‘ ہیں، لیکن خبردار کیا کہ موسمیاتی تبدیلی ان کی دستیابی کو تبدیل کر دے گی۔

یہ بھی پڑھئے: برطانیہ: دو تہائی ملک خشک سالی کی گرفت میں، جولائی ۱۹۰؍ سالوں کا خشک ترین مہینہ

واضح رہے کہ یورپ اس وقت شدید گرمی کی لہر سے دوچار ہے، جہاں درجہ حرارت ۳۶؍ سے اوپر پہنچ چکا ہے، اس کے نتیجے میں روزمرہ کا نظام بری طرح متاثر ہورہا ہے۔ بیشتر ممالک میں دن کے اوقات میں دھوپ میں مزدوری پر پابندی عائد کردی گئی ہے، ساتھ ہی عوام کو بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس سے قبل ۷۰؍ فیصد برطانیہ کے بھی خشک سالی سے متاثر ہونے کی خبریں  آئی تھیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK