Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’کانجورمارگ ڈمپنگ گراؤنڈ سے اٹھنے والے تعفن کو روکنےکیلئے فوری اقدامات کریں‘‘

Updated: April 30, 2026, 1:02 PM IST | Mumbai

ریاست کےنائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی ہدایت۔کچرے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کو تیز ی سے مکمل کرنے کا حکم بھی دیا۔

Deputy Chief Minister Eknath Shinde Is Seen During The Meeting.Photo:INN
نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندےمیٹنگ کے دوران نظرآرہے ہیں۔ تصویر:آئی این این
 نائب وزیر اعلیٰ  اور شہری ترقیات کے وزیر ایکناتھ شندے نے بدھ کو متعلقہ افسران کو ہدایت دی ہے کہ ممبئی کے مشرقی مضافاتی علاقے کانجور مارگ ڈمپنگ گراؤنڈ سے اٹھنے والے تعفن اور بدبو کو روکنے کے اقدامات کو زیادہ مؤثر طریقے سے نافذ کیا جانا چاہئے، کچرے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کو تیز ی سے مکمل کیا جائے ۔ بدبو کی روک تھام والے اسپرے کو بڑھایا جائے اور نگرانی کی جائے۔ انہوںنے یہ بھی حکم دیا کہ کچرا ڈمپنگ گراؤنڈ میں بڑے پیمانے پر بانس لگائے جائیں۔ رہائشی علاقوں کے قریب کچرا نہ ڈالا جائے بلکہ کافی فاصلے پر ڈمپنگ کی جائے۔نائب وزیر اعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ سلسلے میں ہائی کورٹ کی طرف سے دی گئی ہدایات پر عمل کیا جائے۔
 
 
منترالیہ میں منعقدہ میٹنگ میں چیف سیکریٹری راجیش اگروال، نائب وزیر اعلیٰ کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری اسیم کمار گپتا، پرنسپل سیکریٹری نوین سونا، محکمہ شہری ترقی کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری ڈاکٹر گووندراج، ممبئی میونسپل کارپوریشن کے ایڈیشنل کمشنر وپن شرما، محکمہ ماحولیات کی پرنسپل سیکریٹری جے شری بھوج اور تھانے میونسپل کمشنر سوربھ راؤ موجود تھے ۔ ممبئی میونسپل کمشنر اشوینی بھڈے اور ممبئی میٹروپولیٹن ریجن میں بلدیات کے کمشنروں نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی۔
 
 
واضح رہےکہ کانجورمارگ میں میونسپل کارپوریشن کے ویسٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ میں روزانہ تقریباً۶ ؍ ہزار ۲۰۰؍ ٹن کچرے کو پروسیس کیا جاتا ہے۔ یہ کام مختلف طریقوں سے کیا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK