تلنگانہ کابینہ نے ریاست بھر کے تمام جونیئر کالجوں (گیارہویں اور بارہویں) کے طلبہ کے لیے مڈ ڈے میل (دوپہر کے کھانے) کی اسکیم کی منظوری دے دی ہے۔ اس کے علاوہ، اندرامما ہاؤسنگ اسکیم کے دوسرے مرحلے کے تحت ڈھائی لاکھ گھروں کی منظوری دی گئی۔
EPAPER
Updated: May 24, 2026, 10:09 PM IST | Hyderabad
تلنگانہ کابینہ نے ریاست بھر کے تمام جونیئر کالجوں (گیارہویں اور بارہویں) کے طلبہ کے لیے مڈ ڈے میل (دوپہر کے کھانے) کی اسکیم کی منظوری دے دی ہے۔ اس کے علاوہ، اندرامما ہاؤسنگ اسکیم کے دوسرے مرحلے کے تحت ڈھائی لاکھ گھروں کی منظوری دی گئی۔
تلنگانہ کابینہ نے ریاست بھر کے تمام جونیئر کالجوں (گیارہویں اور بارہویں) کے طلبہ کے لیے مڈ ڈے میل (دوپہر کے کھانے) کی اسکیم کی منظوری دے دی ہے۔ اس کے علاوہ، اندرامما ہاؤسنگ اسکیم کے دوسرے مرحلے کے تحت ڈھائی لاکھ گھروں کی منظوری دی گئی، ایک نئی لائف سائنسز پالیسی کو منظور کیا گیا جس کا ہدف۲۵؍ بلین ڈالر کی سرمایہ کاری اور۵؍ لاکھ ملازمتیں پیدا کرنا ہے، اس کے علاوہ پاور سیکٹر میں اپ گریڈیشن کی حمایت کی گئی، اور پالمورو رنگا ریڈی آبپاشی منصوبے کے لیے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔
یہ بھی پڑھئے: حکومت عوام کو قسطوں میں لوٹ رہی ہے: ملکارجن کھرگے
بعد ازاں اطلاعات و عامہ تعلقات کے وزیر پونگلےٹی سرینیواس ریڈی نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں کانگریس حکومت نے تقریباً۲۲؍ ہزار ۵۰۰؍ کروڑ روپے کی لاگت سے۴؍ لاکھ ۵۰؍ ہزار گھروں کی منظوری دی تھی۔ اب ہر اسمبلی حلقہ میں۲۰۰۰؍ گھروں کی منظوری دی جائے گی۔اس کے علاوہ گریٹر حیدرآباد کے۲۴؍ اسمبلی حلقوں میں کم آمدنی والے گروپ (LIG) کے لیے ایک لاکھ گھر بنائے جائیں گے۔ساتھ ہی کابینہ نے نیکسٹ جنریشن لائف سائنسز پالیسی۲۰۲۶ء تا ۳۰ء کو بھی منظوری دی، جس کا مقصد آئندہ پانچ سالوں میں۲۵؍ بلین ڈالر کی سرمایہ کاری اور پانچ لاکھ ملازمتیں پیدا کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: مغربی بنگال: اسکول بیگ کے وزن پر نئی حد مقرر، ہوم ورک بھی محدود
واضح رہے کہ حکومت ۲۰۳۰ء تک تلنگانہ کو دنیا کے ٹاپ۵؍ لائف سائنسز ہب میں شامل کرنا چاہتی ہے۔کابینہ نے بجلی کی تقسیم اور بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے مرکزی حکومت کے منصوبے میں شامل ہونے کی بجلی تقسیم کمپنیوں (DISCOMs) کی تجویز کو بھی منظوری دی۔مزید برآں پالمورو - رنگا ریڈی لفٹ اریگیشن اسکیم کے لیے اراضی کے حصول وغیرہ پر۵۸۷؍ کروڑ روپے جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔