Inquilab Logo Happiest Places to Work

تھانے :غیرقانونی پوسٹرز اور بینرزکیخلاف کارروائی

Updated: August 04, 2026, 12:40 PM IST | Iqbal Ansari | Thane

۵؍ افراد کے خلاف فوجداری مقدمہ درج، مہم جاری رکھنے کا عزم۔

File photo. Photo: INN
فائل فوٹو۔ تصویر: آئی این این

تھانے میں مختلف علاقوں میں غیر قانونی طو رپر لگائے گئے پوسٹرز اور بینرز کے خلاف یکم تا ۳؍ اگست تھانے میونسپل کارپوریشن ( ٹی ایم سی ) کی جانب سے کارروائی کی گئی اور ۱۱۷؍غیر قانونی پوسٹرز اور بینرزکو نکالا گیا۔ بلا اجازت پوسٹر اور بینر لگانے پر نوپاڑہ۔کوپری اور دیوا علاقوں میں ۵؍ افراد کے خلاف فوجداری مقدمات درج کئے گئےہیں۔ یہ معلومات پیر کو ٹی ایم سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں د ی گئی ۔ بینروں سے پاک شہر کرنے کی بلدیہ کی یہ مہم مسلسل جاری رہے گی۔ 

تھانے میونسپل کارپوریشن کے انسدادِ غیر قانونی تعمیرات و انہدامی محکمہ کی جانب سے شہر بھر میں غیر مجاز پوسٹرز اور بینرز کے خلاف کی جانے والی کارروائی کے دوران نوپاڑا۔کوپری وارڈ کمیٹی کے علاقے میں ۲؍افراد اور دیوا وارڈ کمیٹی کے علاقے میں ۳؍افراد کے خلاف فوجداری مقدمات بھی درج کئے گئے ہیں۔

میونسپل کمشنر سوربھ راؤ نے کہا کہ غیر قانونی پوسٹرز اور بینرز کے خلاف یہ مہم آئندہ بھی مسلسل جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھئے: ’’تبدیلی مذہب مخالف قانون آئین کے برخلاف ہے‘‘

محکمہ انسدادِ تجاوزات کے مطابق ۱۳؍ جولائی ۲۰۲۶ء سے ۳؍اگست۲۰۲۶ءتک شہر بھر میں مجموعی طور پر ۲؍ ہزار ۶۵۱؍غیر قانونی پوسٹرز اور بینرز کے خلاف کارروائی کی جا چکی ہے۔

یکم تا۳؍ اگست۲۰۲۶ءکے دوران وارڈ کمیٹی کی اعتبار سے کارروائی کی تفصیل درج ذیل ہے

۔ نوپاڑہ۔کوپری وارڈ کمیٹی:۱۸؍ پوسٹرز/ بینرز

۔ واگلے وارڈ کمیٹی:۲۴

۔ ورتک نگر وارڈ کمیٹی: ۱۷

۔ ماجھی واڑہ ۔ مانپاڑہ وارڈ کمیٹی:۲۸؍

اتھلسر وارڈ کمیٹی: ۱۳

ممبرا وارڈ کمیٹی: ۶

دیوا وارڈ کمیٹی:۱۱

میونسپل انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ شہر کو غیر مجاز تشہیری مواد سے پاک رکھنے اور قوانین پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے ایسی کارروائیاں مستقبل میں بھی بلا تعطل جاری رہیں گی۔

واضح رہے کہ غیر قانونی بینرز اور پوسٹرز سے جہا ںایک جانب شہر کی خوبصورتی متاثر ہوتی ہے وہیں بلدیہ کی آمدنی کا بھی نقصان ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK