Inquilab Logo Happiest Places to Work

تھانے: ۱۵؍ جون تک ٹیکس ادا کرنے پر شہریوں کو ۱۰؍ فیصد کی رعایت ملے گی

Updated: April 05, 2026, 12:58 PM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

تھانے میونسپل کارپوریشن نے ۲۷-۲۰۲۶ء کیلئے ٹیکس وصولی شروع کردی ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

تھانے میونسپل کارپوریشن(ٹی ایم سی) نے دعویٰ کیا ہےکہ مالی سال ۲۷-۲۰۲۶ءکیلئے پراپرٹی ٹیکس وصول کرنے کے انتظامات کرلئے گئےہیں اورایس ایم ایس نیز ٹیکس کی لنک شہریوں کو بھیجی جارہی ہے جس میں یہ لکھا ہے کہ انہیں کتنا پراپرٹی ٹیکس ادا کرنا ہے۔شہری انتظامیہ نے اعلان کیا ہےکہ  ۲۷۔۲۰۲۶ء کا ٹیکس ادا کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے اور جو شہری ۱۵؍جون ۲۰۲۶ء تک اپنا ٹیکس ادا کرے گا، اسے دوسری ششماہی کے عام ٹیکس پر ۱۰؍ فیصد رعایت ملے گی۔ اسی طرح اگر شہری ۱۶؍ جون سے ۳۰؍ جون۲۰۲۶ءکے درمیان ٹیکس ادا کرتے ہیں تو ۴؍فیصد رعایت،یکم جولائی سے ۳۱؍ جولائی کے درمیان ٹیکس ادا کرنے پر ۳؍ فیصد رعایت ،یکم اگست اور۳۱؍ اگست کے درمیان ٹیکس ادا کرنے پرسال کی دوسری ششماہی کیلئے عام ٹیکس پر۲؍ فیصد رعایت دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھئے: کمرشیل سلنڈر کا مسئلہ، ہوٹلوں میں پریشانی برقرار

تھانے کی میئر شرمیلا پمپولکر اور کمشنر سوربھ راؤ نے مالیاتی سال۲۶۔۲۰۲۵ءمیں ٹیکس جمع کرکے میونسپل کارپوریشن کے ساتھ تعاون کرنے پر ٹیکس دہندگان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ نیز، اگر مالی سال ۲۷۔۲۰۲۶ءکیلئے پورا پراپرٹی ٹیکس (بشمول بقایا رقم) میونسپل کارپوریشن کو مذکورہ مدت کے اندر ادا کر دیا جاتا ہے تو کارپوریشن نے ٹیکس کی دوسری ششماہی میں عام ٹیکس میں  چھوٹ/ رعایت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ممبرا: غیر حاضر بی ایل اوز کی افسر سے شکایت

اسی طرح مالی سال۲۷۔۲۰۲۶ءکیلئے پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگیوں کو پرنٹ کرکے ٹیکس دہندگان تک پہنچایا جا رہا ہے۔ پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی لنک پراپرٹی

tax.thanecity.gov.in

کے ذریعے بھی دستیاب ہے جس کے ذریعے ٹیکس آن لائن جمع کرانے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ٹیکس دہندگان میونسپل کارپوریشن کے کسی بھی وارڈ لیول کلیکشن سینٹرز میں کریڈٹ کارڈ، ڈیبٹ کارڈ، چیک، ڈی ڈی اور کیش کے ذریعے  پراپرٹی ٹیکس ادا کر سکتے ہیں۔ وہ گوگل پے، فون پے، بھیم ایپ، پے ٹی ایم  اور وہاٹس ایپ چیٹ بوٹ (۹۱۲۲۲۵۳۳۱۵۹۰) کے ذریعے بھی آسانی سے پراپرٹی ٹیکس ادا کر سکتے ہیں۔تاہم میئر شرمیلا پمپولکر اور کمشنر سوربھ راؤ نے تھانے کے ٹیکس دہندگان سے پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی میںکارپوریشن کے ساتھ تعاون کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK