تھانہ کی بارش میں ممبئی احمد آباد بلٹ ٹرین منصوبے کاعارضی پل بہہ گیا، حالانکہ اب تک کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا، تاہم ذرائع نے اس پیش رفت کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ اس سے مجموعی تعمیراتی نظام متاثر نہیں ہوا۔
EPAPER
Updated: July 16, 2026, 10:07 PM IST | Mumbai
تھانہ کی بارش میں ممبئی احمد آباد بلٹ ٹرین منصوبے کاعارضی پل بہہ گیا، حالانکہ اب تک کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا، تاہم ذرائع نے اس پیش رفت کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ اس سے مجموعی تعمیراتی نظام متاثر نہیں ہوا۔
تھانہ کی بارش میں ممبئی احمد آباد بلٹ ٹرین منصوبے کاعارضی پل بہہ گیا، حالانکہ اب تک کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا، تاہم ذرائع نے اس پیش رفت کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ اس سے مجموعی تعمیراتی نظام متاثر نہیں ہوا۔یہ عارضی ڈھانچہ تھانے کے دیوا علاقے میں دریائے اُلہاس پر واقع تھا، جو۴؍ سے۶؍ جولائی کے دوران ممبئی میں ہونے والی شدید بارش میں بہہ گیا۔ واضح رہے کہ یہ ڈھانچہ مرکزی ریلوے پل کی تعمیر میں شامل آلات، تعمیری مواد اور مزدوروں کی نقل و حمل کے لیے عارضی رسائی راستے کے طور پر بنایا گیا تھا۔اگرچہ متعلقہ شعبے نے کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا، تاہم ذرائع نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس سے مجموعی تعمیراتی نظام متاثر نہیں ہوا۔ ایک ذریعے کے مطابق،’’عارضی ڈھانچہ گر گیا ہے، لیکن اس سے کام میں تاخیر نہیں ہوئی اور نہ ہی منصوبے کے تعمیراتی منصوبوں پر کوئی اثر پڑا ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: ۳؍ مہینوں میں ۳۸؍ بلڈ بینکوں پر کارروائی، ۳۴؍ کا لائسنس معطل اور ۴؍ کا منسوخ
بعد ازاں حکام نے مزید بتایا کہ اس حادثے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا کیونکہ پل بہنے کے وقت وہاں کوئی مزدور موجود نہیں تھا۔جبکہ انہوں نے وضاحت کی کہ یہ عارضی پل صرف تعمیری سرگرمیوں کو آسان بنانے کے لیے بنایا گیا تھا اور یہ مستقل ہائی اسپیڈ ریل انفراسٹرکچر کا حصہ نہیں تھا۔ ذہن نشین رہے کہ ممبئی-احمد آباد ہائی ا سپیڈ ریل (MAHSR) کوریڈور، جس کا سنگ بنیاد۲۰۱۷ء میں رکھا گیا تھا،۵۰۸؍ کلومیٹر طویل ہے اور یہ ہندوستان کا پہلا بلٹ ٹرین منصوبہ ہے۔ اس کوریڈور پر۱۲؍ اسٹیشن ہوں گے۔ ممبئی (BKC)،تھانے، ویرار، بوئسر، واپی، بلیمورا، سورت، بھروچ، وڈودرا، آنند، احمد آباد اور سابرمتی۔
یہ بھی پڑھئے: کلیان: سرکاری اسپتال کی تجویز کردہ ۱۲؍ ادویات میں سے ایک بھی دوا اسپتال سے نہیں ملی
دریں اثناء کوریڈور پر تعمیراتی کام مہاراشٹر اور گجرات دونوں میں جاری ہے، جہاں بڑے سول ورکس زیرِ تکمیل ہیں۔مزید برآں بلٹ ٹرین منصوبے کے پہلے حصے کے۱۵؍ اگست۲۰۲۷ء میںشروع کرنے کی امید ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دیوا میں عارضی پل کے تباہ ہونے کے باوجود، منصوبے پر کام اپنے مقررہ وقت کے مطابق جاری ہے اور اگر ضرورت پڑی تو اس رسائی ڈھانچے کی تعمیرِ نو بھی وقت کی پابندی کو متاثر کیے بغیر کی جائے گی۔