Inquilab Logo Happiest Places to Work

جلگاؤں میں اندوہناک سڑک حادثہ ،۶؍افراد ہلاک

Updated: June 10, 2026, 12:27 PM IST | Agency | Jalgaon

موٹرسائیکل ، کار اور ایس ٹی بس میں بھیانک تصادم ۔ مہلوکین میں ایک ہی خاندان کے ۵؍ افراد شامل ۔

Car Accident.Photo:INN
کار حادثہ کا شکار۔ تصویر:آئی این این
جلگاؤں کے املنیر تحصیل میں منگل کی صبح اندوہناک سڑک حادثہ  ہوا جس میں ۶؍ افراد کی موت ہوگئی۔ موٹرسائیکل، کار اور ایس ٹی بس کے درمیان تصادم میں  متعددافراد بھی زخمی ہوگئے۔ 
 
 
یہ حادثہ صبح تقریباً ۷؍ بجے ہوٹل ورنداون کے قریب منگرول گاؤں کے قریب، املنیر- دھولیہ روڈ پر پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق گجرات رجسٹریشن پلیٹس والی ایک کار املنیر سے دھولیہ جا رہی ایک موٹر سائیکل اور ایک ایس ٹی بس سے ٹکرا گئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ موٹر سائیکل مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور ڈرائیور موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ کار میں سوار ۵؍افراد کی بھی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ مرنے والوں کی شناخت آدتیہ چندرکانت مہاجن، انیتا سریش مہاجن، نرملا نند لال مہاجن، نند لال گوپال مہاجن اور سریش وکرم مہاجن کے طور پر کی گئی ہے، سبھی ویارا( گجرات) کے رہنے والے تھے۔بتایا جاتا ہے کہ وہ املنیر میں ایک منگنی کی تقریب میں شرکت کیلئے جا رہے تھے۔
 
 
حادثے کی اطلاع ملتے ہی  پولیس وہاں پہنچی۔ زخمیوں کو فوری طور پر  اسپتال منتقل کیا گیا۔ یک چھوٹا بچہ کار میں پھنس گیا تھا اور گاؤں والوں ، پولیس افسران اور اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویز  کے ملازمین کی مدد سے اسے بحفاظت بچا لیا گیا  ۔ ایس ٹی بس میں سوار دیپک دلیپ پاٹل بھی زخمی ہو گیا۔  فی الحال  پولیس حادثے کی وجہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK