امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک بیا ن میں کہا کہ ہندوستان اب ایران کے بجائے وینزویلا سے تیل خریدے گا، ٹرمپ نے مزید کہا کہ اس معاہدے کا خاکہ تیار کرلیا گیا ہے، ساتھ ہی چین کو بھی اس معاہدے میں شامل ہونے کی دعوت دی۔
EPAPER
Updated: February 01, 2026, 9:01 PM IST | Washington
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک بیا ن میں کہا کہ ہندوستان اب ایران کے بجائے وینزویلا سے تیل خریدے گا، ٹرمپ نے مزید کہا کہ اس معاہدے کا خاکہ تیار کرلیا گیا ہے، ساتھ ہی چین کو بھی اس معاہدے میں شامل ہونے کی دعوت دی۔
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایئر فورس ون میں فلوریڈا جاتے ہوئے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے پہلے ہی یہمعاہدہ کرلیا ہے، ہندوستان اب ایران کے بجائے وینزویلا کے تیل کی خریداری کرے گا ۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ چین کو بھی خوش آمدید ہے کہ وہ امریکہ کے ساتھ مل کر وینزویلا سے تیل خریدنے کا معاہدہ کرے۔دریں اثناء جمعرات کو، امریکی سیکرٹری آف سٹیٹ مارکو روبیو نے بتایا کہ ٹرمپ انتظامیہ وینزویلا کے تیل کی آمدنی کی نگرانی کرے گی، اور پابندیوں والے تیل کی فروخت سے حاصل ہونے والے فنڈز بنیادی خدمات کے لیے استعمال ہوں گے اور امریکی نگرانی میں رکھے جائیں گے۔
مارکو روبیو نے مزید کہا کہ امریکہ وینزویلا کی تیل صنعت میں سرمایہ کاری کو سبسڈی نہیں دے گا، بلکہ صرف پابندیوں والے پیٹرولیم کی فروخت کی نگرانی کر رہا ہے۔ایران کے بارے میں ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکہ کے ساتھ سنجیدگی سے بات چیت کر رہا ہے، اور امید ہے کہ اس سے کچھ قابل قبول نتیجہ نکلے گا۔تاہم انہوں نے کہا،’’یقیناً، میں آپ کو یہ نہیں بتا سکتا، لیکن ہمارے بہت بڑے، طاقتور جہاز اس سمت جا رہے ہیں۔ امید ہے کہ وہ کچھ قابل قبول مذاکرات کریں گے۔‘‘ جب پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے ایران پر حتمی فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا،’’کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ جو لوگ جوہری ہتھیاروں کے بغیر اطمینان بخش معاہدہ نہیں کرتے، انہیں ایسا کرنا چاہیے، لیکن مجھے نہیں معلوم کہ وہ کریں گے یا نہیں۔ لیکن وہ ہم سے بات کر رہے ہیں، سنجیدگی سے بات کر رہے ہیں۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: ٹرمپ کی تیل کی ناکہ بندی کے سبب کیوبا میں ایندھن کا بحران
بعد ازاں کنیڈا اورکیوبا کے بارے میں ٹرمپ نے کہا کہ ،’’اگر وہ چین کے ساتھ ڈیل کرتے ہیں، تو ہاں، ہم کچھ بہت بڑا کریں گے۔ ہم نہیں چاہتے کہ چین ،کنیڈا پر قبضہ کر لے۔ اور اگر وہ وہ ڈیل کرتے ہیں جو وہ کرنا چاہ رہے ہیں، تو چین کنیڈا پر قبضہ کر لے گا۔‘‘ واضح رہے کہ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ اگرکنیڈا،چین کے ساتھ تجارتی معاہدہ کرتا ہے تو وہ کنیڈا پر۱۰۰؍ فیصد ٹیرف لگائیں گے۔جبکہ کیوبا کے بارے میں ٹرمپ نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ امریکہ کیوبا پر معاہدہ کر لے گا۔ یہ یاد رہے کہ یہ تبصرے ایسے وقت میں آئے ہیں جب ٹرمپ نے چند دن قبل ان تمام ممالک پر ٹیرف لگانے کی دھمکی دی تھی جوکیوبا کو تیل فراہم کرے۔