Inquilab Logo Happiest Places to Work

ٹرمپ کی گولف کھیلتے ہوئے تصاویر وائرل، انٹرنیٹ صارفین برہم، سخت تنقیدیں

Updated: March 10, 2026, 6:03 PM IST | Washington

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی گولف کھیلتے ہوئے تصاویر وائرل ہوگئی،جس پر انٹرنیٹ صارفین نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے،جبکہ مشرق وسطیٰ تنازع میں ۸؍ امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور امریکہ کو ’’تباہ‘‘ کرنے کیلئے صدر پر سخت تنقیدیںکی گئیں۔

US President Donald Trump. Photo: X
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ۔ تصویر: ایکس

جہاں ایک طرف ڈونالڈ ٹرمپ مشرق وسطیٰ میں اپنی فوج کی کارروائیوں کی تعریف کر رہے تھے، وہیں سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) نے آٹھ فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔ عالمی برادری امریکی فوج کی جانب سے جاری کردہ ’’آپریشن ایپک فیوری‘‘ اور ایران کے فضائی حملوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی تباہی پر نظر رکھے ہوئے ہے، جس نے پورے خطے میں تناؤ کو مزید بڑھا دیا ہے۔ اس صورتحال کے دوران امریکی صدر کوگولف کھیلتے دیکھا گیا۔صارفین نے نوٹ کیا ہے کہ۷۹؍ سالہ ٹرمپ جب گولف کورس کی طرف جا رہے تھے، اس وقت ملک اپنے بہادر جوانوں سے محروم ہو رہا تھا۔ نتیجے میںسوشل میڈیا پر لوگوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ 

یہ بھی پرھئے: ایران جنگ: ۹؍ کروڑ سے زائد مسافر پروازوں کی منسوخی سے متاثر، خلیج میں ہوا بازی کا شعبہ درہم برہم

امریکی میرین کور کے سابق فوجی برائن میک گینس، جو سینیٹ میں احتجاج کرتے ہوئے نظر آئے تھے، نے کہا،’’یہ جنگ توانائی کے بحران اور دیگر مسائل کی وجہ بنی ہوئی ہے،فوج میں خدمات انجام دینے کے بعد، میں نے جنگ کی قیمت قریب سے دیکھی ہے۔ اب میری توجہ عوام کے ساتھ کھڑے ہونے، سننے، سیکھنے اور سب سے اہم چیزوں یعنی انصاف، امن اور برادری کے لیے لڑنے پر ہے۔ میں نے آگ سے گزر کر جنگ لڑی ہے، لیکن انسانیت کے بارے میں سب سے بڑا سبق آپ کو عوام کی زندگیوں کے لیے لڑ کر ملتا ہے۔‘‘
 امریکی عوام اس جنگ کے اثرات برداشت کر رہے ہیں، اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر متعدد صارفین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ صارف صبحی جراش نے لکھا،’’صدر ٹرمپ گولف کورس پر ہیں جبکہ دنیا بڑے واقعات سے گزر رہی ہے۔ دیکھیے جنگ کے وقت کے صدر بحران کے باوجود اپنے معمولات برقرار رکھے ہوئے ہیں۔‘‘ایک اور صارف نے لکھا،’’ساتواں امریکی فوجی ایران کے خلاف جنگ میں مارا گیا، پیٹرول کی قیمتوں میں ڈالر کا اضافہ ہوا، اسٹاک مارکیٹ گر گئی، دہشت گرد نیویارک میں بم پھینک رہے ہیں، اور بیروزگاری بڑھ رہی ہے۔ ٹرمپ کہاں ہیں؟ اوہ، گولف کھیل رہے ہیں۔‘‘جبکہ ایک اور صارف ایڈ کرسنسٹائن نے لکھا،’’ٹرمپ مشرق وسطیٰ میں ایران کے خلاف مزید فوجی بھیج رہے ہیں، پیٹرول کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں، اور بیروزگاری بڑھ رہی ہے۔ اس دوران ٹرمپ اپنے ارب پتی دوستوں کے ساتھ گھر پر گولف کھیل رہے ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ٹرمپ کے بیان سے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ

واضح رہے کہ اسرائیل اور امریکہ نے مشترکہ طور پر ایران پر فضائی حملے میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو شہید کر دیا تھا، جس کے بعد سے ایران دبئی، قطر، سعودی عربیہ، بحرین میں قائم امریکی فوجی اڈوں اور سہولیات کو نشانہ بنارہا ہےجس میں متعدد امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی خبر ہے،اسی دوران ٹرمپ کا گولف کھیلتے نظر آنا، امریکی عوام میں ناراضگی کی لہر دوڑا گیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK