• Mon, 12 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ترکی نے سوڈان کے لیے امدادی سامان سے لدا ایک اور جہاز’’ گڈنیس شپ‘‘ روانہ کر دیا

Updated: January 12, 2026, 3:11 PM IST | Ankara

ترکی نے خانہ جنگی سے متاثر سوڈان کیلئے امدادی سامان سے لدا مزید ایک جہاز ’’ گڈ نیس‘‘ روانہ کیا، ترکی کے ساحلی شہر مرسین سے۲۶۰۰؍ ٹن انسانی امداد لے جانے والایہ چھٹا جہاز ہے جسے مقامی حکام، سول سوسائٹی کے اداروں اور قطر فنڈ برائے ترقی کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔

Photo: X
تصویر: ایکس

ترکی نے سوڈان کے لیے امدادی سامان سے لدا ایک اور جہازِ خیرروانہ کر دیا ، انسانی امداد کے اس جہاز میںخانہ جنگی  کی وجہ سے بے گھر ہونے والے سوڈانی باشندوں کے لیے خوراک، ذاتی استعمال کی اشیاء، طبی اور رہائشی سامان شامل ہے۔ترکی نے افریقی ملک سوڈان میں جاری تنازعے سے متاثرہ افراد کے لیے امدادی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے، ترکی کے ساحلی شہر مرسین سے۲۶۰۰؍ ٹن انسانی امداد لے جانے والا اپنا چھٹا ’’ جہازِ خیر‘‘( گڈ نیس) روانہ کر دیا ہے۔یہ جہاز ترکی کے ہنگامی انتظامیہ (ایف اے ڈی) کی ہم آہنگی میں مقامی حکام، سول سوسائٹی کے اداروں اور قطر فنڈ برائے ترقی کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: اگر ہم نے نہیں کیا تو روس یا چین، گرین لینڈ پر قبضہ کرلیں گے: ٹرمپ کا دعویٰ

بعد ازاں ایف اے ڈی کے سربراہ علی حمزہ نے کہا کہ ترکی سوڈان میں انسانی بحران کے سامنے بے حس نہیں رہے گا، انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال۲۰۲۴ء میں ۵۵۰۰؍ ٹن امداد کے علاوہ صرف گزشتہ مہینے تین جہازوں میں۳۰؍ ہزار خیمے بھیجے گئے تھے۔تاہم تازہ ترین امداد میں خوراک، ذاتی استعمال کی اشیاء، طبی سامان اور رہائشی مواد شامل ہے۔انہوں نے کہاکہ ’’ یہ دیکھتے ہوئے کہ سوڈان میں بے گھر ہونے والے لوگوں کی رہائش کی ضروریات دسمبر میں سنگین سطح تک پہنچ گئی تھیں، ہم نے۷؍ دسمبر کو گڈ نیس جہاز بھیجنا شروع کیے۔ہم نے لگاتار تین جہاز بھیج کر وہاں اپنے بھائیوں اور بہنوں کی رہائشی ضروریات کو پورا کرنے کی کوشش کی۔‘‘اس کے علاوہ حمزہ نے مزید کہا کہ غزہ کے لیے ترکی کی انسانی امداد جاری ہے، انہوں نے بتایا کہ اگلے ہفتے۲۰؍ واں امدادی جہاز روانہ ہونے والا ہے اور اب تک تقریباً۱۰۵۰۰۰؍ ٹن امداد پہنچائی جا چکی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: امریکہ کو اگرانسانیت پر یقین ہے تو نیتن یاہو کواغوا کرے: پاکستانی وزیرخواجہ آصف

واضح رہے کیہ سوڈان اپریل۲۰۲۳ء سے فوج اور نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسیز (آر ایس ایف) کے درمیان ایک مسلح تنازعے میں گھرا ہوا ہے، جس نے ہزاروں افراد کو ہلاک اور لاکھوں کو بے گھر کر دیا ہے۔سوڈان کی ۱۸؍ ریاستوں میں سے، آر ایس ایف کے پاس دارفور خطے کی تمام پانچ ریاستیں ہیں، سوائے شمالی دارفور کے چند شمالی علاقوں کے جو اب بھی فوج کے کنٹرول میں ہیں۔سوڈانی فوج جنوب، شمال، مشرق اور مرکزی خطوں بشمول دارالحکومت خرطوم میں باقی۱۳؍ ریاستوں کے بیشتر حصوں پر مسلط ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK