یہاں رہائش پزیر ڈھائی سالہ شلوکا نمیت شاہ نے اپنی غیر معمولی ذہانت، تیز یادداشت اور صلاحیت کی بنیاد پر نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔
EPAPER
Updated: August 06, 2026, 1:35 PM IST | Sajid Mehmood Shaikh | Mira Bhayandar
یہاں رہائش پزیر ڈھائی سالہ شلوکا نمیت شاہ نے اپنی غیر معمولی ذہانت، تیز یادداشت اور صلاحیت کی بنیاد پر نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔
یہاں رہائش پزیر ڈھائی سالہ شلوکا نمیت شاہ نے اپنی غیر معمولی ذہانت، تیز یادداشت اور صلاحیت کی بنیاد پر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر کے نہ صرف اپنے والدین بلکہ پورے علاقے کا نام روشن کیا ہے۔ شلوکا کا نام باضابطہ طور پر ’بک آف ورلڈ ریکارڈز‘ میں درج کر لیا گیا ہے اور اسے ایک شاندار سند (سرٹیفکیٹ) سے بھی نوازا گیا ہے۔شلوکا نے انگریزی حروف تہجی کے فلیش کارڈز دیکھ کر سب سے کم عمری میں متعدد الفاظ اور متضاد الفاظ کی درست نشان دہی کر کے یہ عالمی اعزاز حاصل کیا۔
یہ بھی پڑھئے: ممبرا سے نیرول میں ڈی وائی پاٹل اسپتال تک مفت بس سروس برسوں سے جاری
شلوکا کی والدہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے بچی کو محض ۹ ؍ماہ کی عمر سے ہی بنیادی تعلیم دینا شروع کر دی تھی۔ اس چھوٹی سی عمر میں شلوکا نے فلیش کارڈز کی مدد سے تقریباً ۵ ؍الفاظ اور ۱۵؍ سے ۲۰ ؍مشکل متضاد الفاظ بغیر کسی ہچکچاہٹ کے یاد کر لئے ہیں۔بچی کی اس شاندار کامیابی پر میرا بھائندر کے عوام اور مختلف سماجی طبقوں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ماہرینِ تعلیم نے بھی والدین کی مسلسل محنت اور سائنسی اندازِ تربیت کی پُرجوش ستائش کی ہے۔