Updated: October 10, 2026, 10:02 PM IST
| Gaza/Kyiv
آئی او ایم نے گزشتہ ماہ غزہ شہر میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ ایک عمارت کے گرنے کا حوالہ دیا، جس کے نتیجے میں ۱۲ بچوں سمیت ۲۱ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ ادارے نے متنبہ کیا کہ پناہ گاہوں کا موجودہ سامان شناخت شدہ ضروریات کا صرف ۱۷ فیصد حصہ ہی پورا کر پاتا ہے۔ ایجنسی نے کہا کہ تقریباً ۸۶۰۰ ایمرجنسی شیلٹر کٹس کو اسرائیلی حکام نے کراسنگ پوائنٹس پر روک رکھا ہے۔
غزہ میں تباہی کا ایک منظر۔ تصویر: ایکس
اقوامِ متحدہ (یو این) نے جمعہ کے روز انتباہ جاری کیا کہ غزہ کے تقریباً تمام ۲۰ لاکھ فلسطینی مناسب پناہ گاہ کے بغیر موسمِ سرما کا سامنا کریں گے۔ واضح رہے کہ محصور فلسطینی علاقہ پر عائد سخت اسرائیلی پابندیوں کو تین سال مکمل ہوگئے ہیں۔ انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (آئی او ایم IOM) نے کہا کہ ۱۸ لاکھ افراد ”بارش، سیلاب اور سردی سے مناسب تحفظ کے بغیر چوتھے موسمِ سرما“ کا سامنا کر رہے ہیں، جبکہ خیموں اور عارضی پناہ گاہوں کا نصف سے زیادہ حصہ خستہ حالی کا شکار ہے۔
یہ بھی پڑھئے: غزہ جنگ بندی صرف کاغذ پر موجود ہے: ۱۰۰ سے زائد غیر سرکاری تنظیموں کا مشترکہ بیان
آئی او ایم نے گزشتہ ماہ غزہ شہر میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ ایک عمارت کے گرنے کا حوالہ دیا، جس کے نتیجے میں ۱۲ بچوں سمیت ۲۱ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ ادارے نے متنبہ کیا کہ پناہ گاہوں کا موجودہ سامان شناخت شدہ ضروریات کا صرف ۱۷ فیصد حصہ ہی پورا کر پاتا ہے۔ ایجنسی نے کہا کہ تقریباً ۸۶۰۰ ایمرجنسی شیلٹر کٹس کو اسرائیلی حکام نے کراسنگ پوائنٹس پر روک رکھا ہے۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او WHO) نے علیحدہ طور پر متنبہ کیا ہے کہ بارشیں شروع ہونے کے ساتھ ہی بیماریوں کے خطرات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: اکتوبر۲۳ء سے اسرائیل نے غزہ پر۲؍ لاکھ ۲۳؍ ہزار ٹن دھماکہ خیزمواد گرایا:غزہ رپورٹ
یوکرین میں انسانی بحران کے متعلق اقوام متحدہ کا انتباہ
اقوامِ متحدہ نے جنگ زدہ یوکرین کے انسانی بحران سے متعلق بھی انتباہ جاری کیا ہے۔ بین الاقوامی ادارے نے جمعہ کے روز خبردار کیا کہ یوکرین میں شہری آبادیوں اور اہم بنیادی ڈھانچے پر بار بار کئے جانے والے حملے موسمِ سرما سے قبل ملک کے انسانی بحران کو مزید گہرا کر رہے ہیں۔ اقوامِ متحدہ کے دفتر برائے رابطہ امورِ انسانی (اوچا) کی کرائسس رسپانس ڈویژن کی ڈائریکٹر جیما کونیل نے روس اور یوکرین پر زور دیا کہ وہ شہریوں کا تحفظ کریں، امداد کی ترسیل میں سہولت فراہم کریں اور فرنٹ لائن اور مقبوضہ علاقوں میں پھنسے لوگوں کے محفوظ انخلاء کو یقینی بنائیں۔
یہ بھی پڑھئے: غزہ نسل کشی پر بنی دستاویزی فلم NAZA کو ناقدین سے ۱۰۰؍ فیصد ریٹنگ
اقوامِ متحدہ کے انسانی امور کے سربراہ ٹام فلیچر کی جانب سے سلامتی کونسل کو بریفنگ دیتے ہوئے کونیل نے کہا کہ ”گزشتہ ۴۸ گھنٹوں میں یوکرین بھر میں مزید تباہی اور اموات ہوئی ہیں۔“ انہوں نے متعدد خطوں میں رہائشی محلوں، پبلک ٹرانسپورٹ اور ضروری بنیادی ڈھانچے پر حملوں کا حوالہ دیا۔ انہوں نے نشان دہی کی کہ یوکرین کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر بار بار ہونے والے حملوں نے کیف سمیت دیگر علاقوں میں طے شدہ اور ہنگامی بنیادوں پر بجلی کی بندش (لوڈ شیڈنگ) کا آغاز کر دیا ہے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ ”موسمِ سرما کی تیاری کیلئے موسمِ سرما کا انتظار نہیں کیا جا سکتا۔“