امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد بھی ملازمت نہ ملنے پر آندھرا پردیش کے ایک شخص نے خودکشی کرلی، جبکہ قرض میں ڈوبے اس کے خاندان کیلئےبڑے پیمانے پر امداد۔
EPAPER
Updated: May 02, 2026, 3:01 PM IST | Washington
امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد بھی ملازمت نہ ملنے پر آندھرا پردیش کے ایک شخص نے خودکشی کرلی، جبکہ قرض میں ڈوبے اس کے خاندان کیلئےبڑے پیمانے پر امداد۔
چندو، جو کُرنول کا رہائشی تھا، نے شکاگو میں اپنے گھر میں خودکشی کی۔ خاندانی ذرائع کے مطابق، وہ گزشتہکئی ہفتوں سے نوکری کی تلاش میں تھا لیکن کامیابی نہیں ملی تھی۔ وہ ڈی پال یونیورسٹی سے ماسٹرز کرچکا تھا۔خاندان اور سماج کے لوگوں نے بتایا کہ چندو شدید ذہنی دباؤ میں تھا۔ وہ اپنے خاندان پر مالی انحصار سے پریشان تھا، خاص طور پر اپنے والد کی مشکلات سے جو سیکیورٹی گارڈ کا کام کرتے ہیں۔مرنے سے پہلے اس نے کئی جاننے والوں کو ای میلز اور پیغامات بھیجے تھے، جو پولیس کو دے دیے گئے۔
یہ بھی پڑھئے: شاہ چارلس سوم کا امریکہ دورہ؛ طنز و مزاح اور سفارت کاری ساتھ ساتھ
ادریں اثناء مریکہ میں ہندوستانی سماج نے لاش وطن لے جانے کے لیےایک لاکھ ۲۰؍ ہزار ڈالر کا فنڈ اکٹھا کرنا شروع کیا۔ اس کے علاوہ۲۵؍ ہزار سے زائد رقم والدین کو قرض چکانے میں مدد دے گی۔ جبکہ اب تک۷۶؍ ہزار ڈالر سے زیادہ جمع ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ ریاستی وزیر نارا لوکیش اور یونین ایئر ویشن مندرام موہن نائیڈو نے لاش کی وطن واپسی میں ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔
یہ بھی پڑھئے: گوگل کے معاون بانی لیری پیج کی مجموعی دولت ۳۰۰؍ ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی
واضح رہے کہ ہندوستان سے ایک بڑی تعداد میں نوجوان تعلیم اور اچھے مستقبل کیلئے قرض لے کر امریکہ جاتے ہیں۔ وہ وہاں تعلیم حاصل کرنے کے بعد ملازمت بھی اختیار کرلیتے ہیں۔ جو ان کی تعلیمی قرض کی ادائیگی میں معاون ثابت ہوتا ہے، چونکہ چندو نے بھی قرض لیا تھا، تاہم ملازمت نہ ملنے کے سبب مالی پریشانی میں مبتلا ہو گیا، جس نے اسے یہ انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور کردیا۔ یہاں یہ سمجھنا بھی ضروری ہے کہ نئی نسل صبر کھوتی جارہی ہے، اور بہت جلد مایوسی کا شکار ہوجاتی ہے۔اور وہ وقتی تکالیف کو دائمی مصیبت سمجھ کر نا امید ہوجاتے ہیں۔ ایسے حالات میں انہیں جذباتی سہارے کی ضرورت ہوتی ہے، جو ان کا حوصلہ برقرار رکھے۔اور ان کے اندر زندگی سے لڑنے کی ہمت پید اکرے۔