Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایران کے جوہری مواد پر قبضےکیلئے امریکہ کا خصوصی آپریشن پر غور

Updated: July 27, 2026, 10:04 AM IST | Washington

ایک رپورٹ کے مطابق اس منصوبے پر عمل کرنے کیلئے ایران میںہزاروںفوجیوںکوتعینات کرنا پڑسکتا ہے۔

Iran`s nuclear program is constantly bothering America. (File photo)
ایران کا جوہری منصوبہ ا مریکہ کی آنکھوں میںمسلسل کھٹک رہا ہے ۔(فائل فوٹو)

ایک امریکی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اگر ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق سفارتی کوششیں ناکام ہو جاتی ہیں تو امریکہ ایران کی محفوظ جوہری تنصیبات میں موجود افزودہ یورینیم کے ذخائر پر قبضہ کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر خصوصی فوجی آپریشن کے امکان پر غور کر رہا ہے۔امریکی اخبار نیویارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکی اسپیشل آپریشنز فورسز ایک ایسے ممکنہ آپریشن کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں، جسے بعض ماہرین نے فوجی اعتبار سے تاریخ کے پیچیدہ ترین مشن میں سے ایک قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: کویت میں حکومت نے پینے کے پانی کی حد مقرر کر دی

رپورٹ کے مطابق اس کارروائی کے لیے ایران کے اندر وسیع لاجسٹک انتظامات اور سخت سیکوریٹی تعاون درکار ہوگا۔سینٹر فار اسٹرٹیجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز کے نائب ڈائریکٹر جوزف راجرز کے مطابق ایران کے موجودہ جوہری مواد کو اپنے کنٹرول میں لینے کے لیے فوجی آپشن سب سے مؤثر راستہ ثابت ہو سکتا ہے، کیونکہ سفارتی مذاکرات میں خاطر خواہ پیش رفت نظر نہیں آ رہی ہے۔رپورٹ میں فوجی منصوبہ بندی سے واقف  ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس منصوبے کے تحت جوہری تنصیبات کے گرد حفاظتی حصار قائم کرنے، رکاوٹیں اور دھماکہ خیز مواد ہٹانے اور محفوظ راہداریاں بنانے کیلئے ہزاروں فوجیوں کی تعیناتی درکار ہو سکتی ہے۔ اس کے بعد اسپیشل فورسیز کی محدود تعداد افزودہ یورینیم تک رسائی حاصل کرکے اسے ایران سے باہر منتقل کرنے کی ذمہ داری سنبھالے گی۔ رپورٹ کے مطابق اس کارروائی میں امریکی بحریہ کی سیل ٹیم ۶؍، رینجرز کی دوسری بٹالین اور  خطرناک مواد و دھماکہ خیز اشیاء سے نپٹنے والی۲۱؍ ویں کمپنی بھی شامل ہو سکتی ہے جسے افزودہ یورینیم کو محفوظ طریقے سے منتقل کرنے کی ذمہ داری سونپی جا سکتی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے۲۰۲۵ء میں اندازہ لگایا تھا کہ ایران کے پاس ۲۰؍ ہزار پاؤنڈ سے زائد افزودہ یورینیم موجود ہے۔رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران نے اصفہان کی تنصیب کی سرنگوں میں بارودی سرنگیں بچھا رکھی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK