Inquilab Logo Happiest Places to Work

نیتن یاہو ایران امن کوششوں کو خطرے میں ڈال سکتا ہے: امریکی خفیہ اداروں کا انتباہ

Updated: June 20, 2026, 6:25 PM IST | Washington

امریکی خفیہ اداروں نے ٹرمپ انتظامیہ کو خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو ممکنہ طور پر ایسے اقدامات کریں گے جو صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی ایران کے ساتھ پائیدار امن معاہدے کی کوششوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں، جبکہ ایک عہدیدار کےمطابق اسرائیل کا لبنان کے ایک حصے پر قابض رہنا تباہی کا باعث بنے گا۔

The scene after the recent Israeli attack on Lebanon. Photo: X
لبنان پر حالیہ اسرائیلی حملے کے بعد کا منظر۔ تصویر: ایکس

دی واشنگٹن پوسٹ نے جمعہ کو امریکی خفیہ رپورٹس سے واقف موجودہ اور سابق امریکی عہدیداروں کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیل لبنان میں جارحیت جاری رکھنے پر تُلا ہوا ہے، حالانکہ حال ہی میں طے پانے والی امریکہ ایران یادداشت میں کئی محاذوں پر جنگ ختم کرنے کی شقیں شامل ہیں۔ایک امریکی عہدیدار نے اخبار کو بتایا کہ اگر مزید کشیدگی نہ بھی ہو تو اسرائیل کا جنوبی لبنان سے اپنی فوجیں نہ ہٹانا اس نازک معاہدے کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔ عہدیدار نے کہا، ’’لبنان کے ایک حصے پر قابض رہنا تباہی کا باعث بنے گا۔ اسرائیلی فوج کی مکمل واپسی کے بغیر (اسرائیلی فوج) اور حزب اللہ کے درمیان دوبارہ لڑائی شروع ہونا یقینی ہے۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: ’’تمہارے گھروں کی حفاظت امریکی ہتھیاروں سے ہوتی ہے‘‘

دریں اثناء نائب صدر جے ڈی وینس نے علاحدہ طور پر اسرائیل کو اپنے ’’تنہا طاقتور اتحادی‘‘ کو بیگانہ کرنے کے خلاف متنبہ کیا اور کہا کہ ٹرمپ ’’اس وقت پوری دنیا میں واحد سربراہ ریاست ہیں جو اسرائیل کے ہمدرد ہیں۔‘‘ تاہم ایک امریکی عہدیدار نے تصدیق کی کہ اسرائیل اور حزب اللہ نے جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے جو جمعہ کو مقامی وقت کے مطابق شام۴؍ بجے سے نافذ العمل ہو گئی، جبکہ زمینی سطح پر تشدد جاری ہیں۔بعد ازاں اسی دن لبنان کی نیشنل نیوز ایجنسی کے مطابق جنوبی اور مشرقی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم  ۴۷؍افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھئے: ’’اسرائیل کو لبنان سے۶۰؍ دن میں واپس جانا ہوگا‘‘

واضح رہے کہ اسرائیل کی فوجی کارروائی جو۲؍ مارچ کو لبنان میں شروع ہوئی تھی، اس کے نتیجے میں اب تک ۳۹۱۲؍ افراد ہلاک،۱۱۸۷۳؍ زخمی اور دس لاکھ سے زیادہ باشندے بے گھر ہو چکے ہیں، جو جاری تنازع کی سنگینی کو ظاہر کرتا ہے۔حالیہ پیش رفت امریکہ ،ایران مفاہمت کی پائیداری کے گرد بڑھتی غیر یقینی صورتحال کو اجاگر کرتی ہے، کیونکہ مسابقتی فوجی اور سفارتی دباؤ ،خطے کی صورت حال کو تشکیل دیتے رہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK