• Mon, 17 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

امریکی قانون ساز مارجوری ٹیلر گرین کا ٹرمپ پر دھمکی دینے کا الزام

Updated: November 16, 2025, 10:09 PM IST | Washington

امریکی قانون ساز مارجوری ٹیلر گرین نےاتحاد سے علاحدگی کے بعد ڈونالڈ ٹرمپ پر دھمکی دینے کا الزام عائد کیا، انہوں نے بتایا کہ اپسٹین فائل پر ایوان نمائندگان کی ووٹنگ سے قبل رپبلکن اراکین کو ڈرانے اور جان کو خطرے کا الزام لگایا۔

US lawmaker Marjorie Taylor Greene. Photo: X
امریکی قانون ساز مارجوری ٹیلر گرین۔ تصویر: ایکس

امریکی قانون ساز مارجوری ٹیلر گرین نے علاحدگی کے بعد ڈونالڈ ٹرمپ پر دھمکیوں کا الزام لگایا۔ ٹرمپ کی سابق اتحادی نے اگلے ہفتے ایپسٹین فائلس پر ایوان نمائندگان کی ووٹنگ سے قبل ان پر ریپبلکنز کو ڈرانے کی کوشش کا الزام لگایا۔امریکی ریپبلکن قانون ساز مارجوری ٹیلر گرین نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر اپنی جان کو خطرے میں ڈالنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ان کی آن لائن تنقید نے ان کے خلاف دھمکیوں کا ایک نیا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔گرین، جو کبھی ٹرمپ کی وفادار اتحادی تھیں لیکن حالیہ عرصے میں ان کے صدر سے اختلافات ہو گئے،انہوں نے سنیچر کو کہا کہ پرائیویٹ سیکورٹی فرم نے ان سے رابطہ کر کے ان کی حفاظت کے حوالے سے انتباہ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ابھی امریکہ خاتون صدر کو قبول کرنے کیلئے ذہنی طور پرتیار نہیں ہے: مشیل اوباما

جارجیا سے تعلق رکھنے والی ایوان نمائندگان کی رکن نے پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کیا، ’’ ماضی میں بھی مجھ پر ہونے والی جارحانہ بیانات کی طرح آن لائن شکار ہونے والوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں مل چکی ہیں، میں بھی انہیں لوگوں کی دھمکی کا شکار ہوں جو اس قسم کے بیانات سے متاثر ہوکر دی جا رہی ہے۔ اس بار امریکہ کے صدر کی جانب سے۔‘‘تاہم وائٹ ہاؤس نے اب تک ان کے بیان پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
دریں اثناء ٹرمپ نے جمعہ کی رات ایک سخت سوشل میڈیا پوسٹ میں۵۱؍ سالہ گرین سے اپنااتحاد  ختم کرنے کا اعلان کیا، جس میں انہوں نے گرین کوبکواس کرنے والی پاگل قرار دیا۔ انہوں نے دو مزید سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے اپنی تنقید جاری رکھی، انہیں بے وزن کانگریس خاتون اور غدار اور ریپبلکن پارٹی کے لیے بدنامی قرار دیا۔ٹرمپ نے انتہا پسند انٹرنیٹ ٹرولز کو ہوا دی ۔اپنے جمعہ کے جواب میں، گرین نے ٹرمپ پر جھوٹ بولنے اور اگلے ہفتے ہونے والی ووٹنگ سے پہلے دوسرے ریپبلکنز کو ڈرانے کی کوشش کا الزام لگایا۔واضح رہے کہ یہ ووٹ جیفری ایپسٹین سے متعلق دستاویزات (ایپسٹین فائلس) کے اجراء کے حوالے سے ہے۔

یہ بھی پڑھئے: امریکہ: اسٹاربکس ملازمین کی ہڑتال؛ ظہران ممدانی نے بائیکاٹ کی اپیل کی

دراصل بدنام زمانہ ایپسٹین ایک مجرم تھا، جو نابالغ بچوں سے جنسی زیادتی کا مرتکب تھا وہ ۱۹۹۰ء اور۲۰۰۰ء کی دہائیوں میں ٹرمپ کا دوست تھا، جس کے بعد ان کے درمیان اختلافات ہو گئے تھے۔ اس نے مبینہ طور پر ۲۰۱۹؍ میں جیل میں خودکشی کر لی تھی۔سنیچر کو، گرین نے لکھا کہ اب انہیں ایپسٹن کے متاثرین کے خوف اور دباؤ کی ’’تھوڑی سی سمجھ‘‘ آ گئی ہے۔بدھ کو، گرین ان چار ریپبلکنز میں سے ایک تھیں جنہوں نے ڈیموکریٹس کے ساتھ مل کر ایپسٹین سے متعلقہ جسٹس ڈپارٹمنٹ کی مکمل فائلس کے اجراء پر ووٹنگ کے لیے ایک درخواست پر دستخط کیے۔ چونکہ یہ اسکینڈل ایک بار پھر ٹرمپ کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے۔صدر ٹرمپ نے ایپسٹین کے معاملے پر ہنگامے کو ڈیموکریٹس کی طرف سے پھیلایا گیا ایک فریب قرار دیا ہے۔
اپنے ٹروتھ سوشل پوسٹ میں، انہوں نے اشارہ کیا کہ گرین کے حلقے کے قدامت پسند ووٹر ایک پرائمری متبادل پر غور کر سکتے ہیں اور وہ اگلے سال کی کانگریسی الیکشن میں گرین کے خلاف صحیح امیدوار کی حمایت کریں گے۔ یہ یاد رہے کہ ٹرمپ کے حامیوں کی طرف سے آن لائن جارحانہ تنقید کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے۔ دائیں بازو کے قدامت پسند میڈیا شخصیات ٹرمپ کے بیانات اور جھوٹے دعوؤں کو پھیلانے اور ان کے حریفوں کو بدنام کرنےوالے ایک مضبوط آن لائن گروہ بن گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK