Updated: August 25, 2026, 10:29 PM IST
| Washington/Tehran
ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی (IRIB) نے بتایا کہ ۲۸ فروری کو شروع ہونے والے امریکی اور اسرائیلی حملوں میں اس کی ۵۰ سے زائد تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ آئی آر آئی بی کے سربراہ پیمان جبلی نے تسنیم نیوز ایجنسی کو بتایا کہ تہران میں نشریاتی ادارے کی تاریخی شیشے کی عمارت (Glass Building) پر دوسری بار بمباری کی گئی، اس سے قبل جون ۲۰۲۵ء میں ۱۲ روزہ جنگ کے دوران بھی اس پر حملہ ہوا تھا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ریوارڈز فار جسٹس (Rewards for Justice) پروگرام نے پیر کے روز بتایا کہ انہوں نے ایران کی سپاہ پاسدارانِ انقلاب اسلامی (آئی آر جی سی IRGC) کے پانچ سینئر کمانڈروں کی شناخت یا مقام کا سراغ لگانے میں مددگار معلومات فراہم کرنے پر ۱۰ ملین ڈالر تک کے انعامات کی پیشکش کی ہے۔
پروگرام میں آئی آر جی سی کے کمانڈر احمد وحیدی، خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈ کوارٹرز کے سربراہ علی عبداللہی، آئی آر جی سی ایرو اسپیس فورس کے یو اے وی (ڈرون) کمانڈر سعید آقاجانی، آئی آر جی سی سائبر الیکٹرانک کمانڈ کے سربراہ حمید رضا ذوالاصغریان، اور آئی آر جی سی انٹیلی جنس آفس کے کمانڈر مجید خادمی کا نام لیا گیا ہے۔ پروگرام نے ایکس پر بتایا کہ ”یہ افراد آئی آر جی سی کے مختلف شعبوں کی کمان اور رہنمائی کرتے ہیں، جو دنیا بھر میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی، تنظیم اور اس پر عمل درآمد کرتی ہے۔“ معلومات فراہم کرنے والے مالی انعام کے ساتھ ساتھ دوسری جگہ منتقلی کی سہولت حاصل کرنے کے بھی اہل ہو سکتے ہیں۔ امریکہ نے ۲۰۱۹ء سے آئی آر جی سی کو ایک غیر ملکی دہشت گرد تنظیم (FTO) نامزد کر رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: نئی امریکی پابندیوں کا سامنا کرنے کے لیے تیار: ایرانی وزیر اقتصادیات
پاکستانی آرمی چیف کے دورۂ تہران سے ’سفارتی نتائج‘ حاصل ہوئے: ایران
ایران نے منگل کے روز بیان دیا کہ پاکستانی فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورۂ تہران ”انتہائی نتیجہ خیز“ رہا، جس کے نتائج جلد ظاہر ہوں گے۔ واضح رہے کہ اپنے دورۂ تہران پر منیر نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان، پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف، سپریم نیشنل سیکوریٹی کونسل کے رکن محسن رضائی، اور وزیرِ داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات کی۔ پاکستانی فوج کے مطابق، گفتگو کی توجہ مزید کشیدگی کو روکنے، آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے اور ایران-امریکہ تنازع کے خاتمے پر مرکوز تھی۔
پاکستانی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے مزید تفصیلات فراہم کئے بغیر کہا کہ اس ضمن میں ”نمایاں پیش رفت“ ہوئی ہے۔ ایرانی حکام کے ساتھ بات چیت میں جون میں ایران اور امریکہ کے درمیان دستخط شدہ اسلام آباد یادداشت مفاہمت (ایم او یو) کی بحالی کا احاطہ کیا گیا، جو اس کے نفاذ کے کچھ ہی عرصے بعد تعطل کا شکار ہو گیا تھا۔
یہ بھی پڑھئے: امریکہ ایران مذاکرات کی بحالی کیلئےپاکستان کے آرمی چیف کا پھرد ورۂ ایران
حالیہ جنگ میں ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے کی ۵۰ سے زائد تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا
ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی (IRIB) نے بتایا کہ ۲۸ فروری کو شروع ہونے والے امریکی اور اسرائیلی حملوں میں اس کی ۵۰ سے زائد تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ آئی آر آئی بی کے سربراہ پیمان جبلی نے تسنیم نیوز ایجنسی کو بتایا کہ تہران میں نشریاتی ادارے کی تاریخی شیشے کی عمارت (Glass Building) پر دوسری بار بمباری کی گئی، اس سے قبل جون ۲۰۲۵ء میں ۱۲ روزہ جنگ کے دوران بھی اس پر حملہ ہوا تھا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ تازہ ترین حملوں سے دو سے تین منزلیں گر گئیں اور کنکریٹ کی ایک دیوار منہدم ہوگئی، جس سے ہونے والا نقصان پچھلے سال کے حملے میں ہوئے نقصان سے کہیں زیادہ تھا۔ جبلی نے کہا کہ دوبارہ شروع ہونے والی جھڑپوں کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہونے والے تعمیرِ نو کے منصوبے حالات کے مستحکم ہوتے ہی دوبارہ شروع کئے جائیں گے۔