Inquilab Logo Happiest Places to Work

پاکستان کاروبار کیلئے کھلا ہے؛ امریکہ سے تیل معاہدے کے بعد شہباز شریف کا اعلان

Updated: August 01, 2025, 7:36 PM IST | Islamabad

پاکستان کاروبار کے لیے کھلا ہے، تیل کے معاہدے کے بعد شہباز شریف حکومت نے بین الاقوامی ای کامرس پر ٹیکس ختم کر دیا۔

Prime minister of Pakistan Shehbaz Sharif. Photo: INN
پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف۔ تصویر: آئی این این

 پاکستان نے جمعرات کی شام غیر ملکی کمپنیوں پر عائد ای کامرس ٹیکس ختم کرنے کا اعلان کیا۔ یہ اعلان امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے پاکستان میں مشترکہ تیل کے ذخائر کے معاہدے کے محض گھنٹوں بعد سامنے آیا۔ حکومت نے واشنگٹن کے ساتھ طے پانے والے تجارتی معاہدے کو ’’معاشی تعاون کے نئے دور کا آغاز‘‘ قرار دیا۔  قانون ساز شازہ فاطمہ خواجہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم `ایکس پر لکھا:’’ہم نے پاکستان میں ای کامرس کرنے والی بین الاقوامی کمپنیوں پر عائد ٹیکس ختم کر دیا ہے! پاکستان کاروبار کے لیے کھلا ہے!‘‘ سرکاری بیان میں کہا گیا’’وفاقی حکومت ہدایت کرتی ہے کہ ڈیجیٹل طور پر آرڈر کی گئی غیر ملکی مصنوعات اور خدمات پر `ڈیجیٹل پریزنز پروسیڈ ٹیکس عائد نہیں ہوگا۔ یہ نوٹیفکیشن یکم جولائی ۲۰۲۵ءسے نافذ العمل ہوگا۔

یہ بھی پڑھئے: پاکستان کا آپریشن سیندور کےخلاف اپنی’شاندار کامیابی‘کےدعوؤں کا اعادہ، ہندوستانی لیڈران کو ’انتباہ‘

دونوں ممالک کے حکام نے جمعرات کو تجارتی معاہدے کی تکمیل کی تصدیق کی، جس کے تحت امریکہ پاکستان کے غیر استعمال شدہ تیل کے ذخائر کی ترقی میں مدد کرے گا اور ٹیرف کم کرے گا۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل پلیٹ فارم `ٹروتھ سوشل پر لکھا’’ہم نے پاکستان کے ساتھ ایک معاہدہ مکمل کیا ہے جس کے تحت دونوں ممالک ان کے وسیع تیل کے ذخائر پر مشترکہ کام کریں گے۔ اب ہم اس شراکت کی قیادت کرنے والی تیل کی کمپنی کا انتخاب کریں گے۔ کون جانتا ہے، شاید وہ مستقبل میں ہندوستان کو تیل فروخت کریں۔‘‘ پاکستان کے وزارت خزانہ نے واشنگٹن میں آخری دور مذاکرات کے بعد جاری بیان میں کہا’’یہ معاہدہ خصوصاً توانائی، کان کنی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، کرپٹو کرنسی اور دیگر شعبوں میں معاشی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہے۔‘‘ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب (جو مذاکرات کی قیادت کر رہے تھے) نے واضح کیا’’ہمارے نزدیک یہ معاہدہ فوری تجارتی ضرورت سے آگے ہے۔ اس کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ تجارت اور سرمایہ کاری ہم قدم چلیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: امریکہ، پاکستان کے تیل کےذخائر بڑھانے میں مددکرےگا، ’شایدوہ کسی دن ہندوستان کو تیل فروخت کریں‘: ٹرمپ

واضح رہے کہ پاکستان پر۲۹؍ فیصد ٹیرف کا خطرہ منڈلا رہا تھا جو دیگر ممالک کی طرح یکم اگست کیحتمی تاریخ  تک معطل کر دیا گیا۔ اسلام آباد کا ہدف ویت نام (۲۰؍ فیصد ٹیرف) اور ہندوستان (۲۵؍ فیصد ٹیرف کا خطرہ) جیسے خطے کے حریفوں سے کم ٹیرف عائد کروانا تھا۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK