امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ تمام ۵۵؍ ملین ویزا پر نظر ثانی کا عمل جاری ہے، محکمہ کے مطابق ویزازیادہ میعاد تک رہنے، مجرمانہ سرگرمیوں، یا دہشت گردی کی حمایت کی صورت میں منسوخ کیے جا سکتے ہیں۔
EPAPER
Updated: August 22, 2025, 9:01 PM IST | Washington
امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ تمام ۵۵؍ ملین ویزا پر نظر ثانی کا عمل جاری ہے، محکمہ کے مطابق ویزازیادہ میعاد تک رہنے، مجرمانہ سرگرمیوں، یا دہشت گردی کی حمایت کی صورت میں منسوخ کیے جا سکتے ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ تمام۵۵؍ ملین غیر ملکیوں کے امریکی ویزا، مسلسل جائزے کے تابع ہیں، کیونکہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ ویزا اور امیگریشن پر اپنی کارروائی تیز کر رہے ہیں ، یہ ویزا غیر ملکیوں پر مشتمل ہے جو فی الحال امریکہ کا درست ویزا رکھتے ہیں۔ اگر کسی ممکنہ نااہلی کے اشارے ملتے ہیں، جس میں زیادہ دیر تک رہنے، مجرمانہ سرگرمی، عوامی سلامتی کے لیے خطرات، دہشت گردی کی کسی بھی شکل میں ملوث ہونے یا کسی دہشت گرد تنظیم کی حمایت جیسی چیزیں شامل ہیں ، ایسی صورت میں محکمہ خارجہ کسی بھی وقت ویزا منسوخ کر دیتا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ہندوستان کو ووٹر ٹرن آؤٹ کیلئے یو ایس ایڈ سے۲۱؍ ملین ڈالر امداد نہیں ملی :مرکز
نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کرتے ہوئے عہدے دار نے کہا کہ چھان بین شدت اختیار کر رہی ہے، خاص طور پر طلباء کے لیے، ہم تمام طلباء کے ویزا کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ساتھ ہی سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ کا اظہار درخواست دہندگان کو اب کرنا ضروری ہے۔سیکرٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو نے ایک غیر معروف قانون کا سہارا لے کر ان لوگوں کے ویزا منسوخ کیے ہیں جو امریکی خارجہ پالیسی کے مفادات کے خلاف سمجھے جاتے ہیں، خاص طور پر اسرائیل مخالف مظاہرین کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ جنوری میں ٹرمپ کے ساتھ روبیو کے عہدے سنبھالنے کے بعد سے ۶۰۰۰؍ویزا منسوخ کیے گئے ہیں — جو گزشتہ سال اسی عرصے میں جو بائیڈن کی انتظامیہ کے ذریعے منسوخ کردہ ویزا کی تعداد سے چار گنا زیادہ ہے۔
یہ بھی پڑھئے: اسرائیل پرتنقید: امریکہ کی آئی سی سی کے چار ججوں اور پراسیکیوٹر پر نئی پابندیاں
روبیو نے دلیل دی ہے کہ انتظامیہ عدالتی نظر ثانی کے بغیر ویزا جاری اور منسوخ کر سکتی ہے، یہ کہتے ہوئے کہ غیر امریکی شہریوں کو امریکی آئینی حق’’ تقریر کی آزادی ‘‘حاصل نہیں ہے۔حالانکہ کچھ ہائی پروفائل معاملات میں ججوں نے کچھ مقدمات میں مخالفت کی ہے۔محمود خلیل ،بدر خان سوری، جارج ٹاؤن یونیورسٹی کے ایک ہندوستانی محققشامل ہیں۔طلبہ کے علاوہ جمعرات کو، روبیو نے اعلان کیا کہ انتظامیہ سڑک کی حفاظت اور امریکی ٹرک ڈرائیوروں کے تحفظ کا حوالہ دیتے ہوئے غیر ملکی تجارتی ٹرک ڈرائیوروں کو ملازمت کا ویزا جاری کرنا روک رہی ہے۔مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ `امریکی سڑکوں پر بڑے ٹریکٹر-ٹریلر ٹرک چلانے والے غیر ملکی ڈرائیوروں کی بڑھتی ہوئی تعداد امریکی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔ٹرمپ انتظامیہ نے جمعرات کو حفاظتی خدشات اور امریکی نوکریوں کے تحفظ کا حوالہ دیتے ہوئے تجا رتی ٹرک ڈرائیوروں کے لیے ورک ویزا جاری کرنا موقوف کر دیا۔
سیکرٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو نے امریکی سوشل میڈیا کمپنی ایکس کے پلیٹ فارم پر لکھا،کہ ہم فوری طور پر ڈرائیوروں کے لیے تمام ورک ویزا جاری کرنا موقوف کر رہے ہیں۔ امریکی سڑکوں پر بڑے ٹریکٹر-ٹریلر ٹرک چلانے والے غیر ملکی ڈرائیوروں کی بڑھتی ہوئی تعداد امریکی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہی ہے اور امریکی ٹرک ڈرائیوروں کی روزی روٹی کو کم کر رہی ہے۔یہ اقدام اس وقت آیا ہے جب انتظامیہ ٹرک ڈرائیوروں کے لیے انگریزی زبان میں مہارت کو بھی نافذ کر رہی ہے۔خبروں کے مطابق، اس پالیسی کے نتیجے میں انگریزی کی جانچ میں ناکام ہونے پر امریکہ بھر میں ۳؍ ہزار سے زیادہ ڈرائیوروں کو ہٹا دیا گیا ہے۔