دنیا کی معمر ترین خاتون ایتھل کیٹرہیم ۱۱۶؍ سال کی ہوگئی ہیں۔ وہ ۲۱؍ اگست ۱۹۰۹ء کو پیدا ہوئی تھیں اور چارلیس سوم کے دور میں زندہ رہنے والی خاتون تھیں۔
EPAPER
Updated: August 22, 2025, 10:06 PM IST | New Delhi
دنیا کی معمر ترین خاتون ایتھل کیٹرہیم ۱۱۶؍ سال کی ہوگئی ہیں۔ وہ ۲۱؍ اگست ۱۹۰۹ء کو پیدا ہوئی تھیں اور چارلیس سوم کے دور میں زندہ رہنے والی خاتون تھیں۔
دنیا کی معمر ترین خاتون ایتھیل کیٹرہیم ۱۱۶؍سال کی ہوگئی ہیں۔ سرے، کنیڈا میں رہائش پذیر دنیا ایتھل کیٹرہیم کو اپریل میں برازیلیوی نن سسٹراناہ کینبرو لوکاس کی ۱۱۶؍ سال کی عمر میں موت کے بعد اپریل میں دنیا کی معمر ترین خاتون ہونے کا شرف حاصل ہوا تھا۔ ان کی پیدائش ۲۱؍ اگست ۱۹۰۹ء کو ہوئی تھی۔ ایتھل کیٹرہیم ایڈورڈ ہفتم کے دور کی آخری خاتون تھیں۔ ان کی چوتھی نسل سے تعلق رکھنے والے چارلیس سوم نے ۲۰۲۴ء میں ان کی ۱۱۵؍ ویں سالگرہ پر کارڈ جاری کیا تھا۔مسز کیٹرہیم ٹائی ٹینک حادثےسے تین سال پہلے اور روسی انقلاب سے آٹھ سال پہلے پیدا ہوئی تھی۔ انہوں نے اپنی زندگی میں جنگ عظیم اول اور جنگ عظیم دوم دیکھی تھی۔
یہ بھی پڑھئے: امریکہ: تمام ۵۵؍ ملین ویزا پر نظر ثانی کا عمل جاری ہے: روبیو
ان کی پیدائش شیپٹن بیلنگر، ہیمس فیئر میں ہوئی تھی۔وہ اپنے آٹھ بھائی بہنوں میں ساتویں نمبر پر تھیں۔ انہوں نے ٹیڈ ورتھ، ولٹ شیئر میں پرورش پائی تھی۔ لڑکپن میں انہوں نے او پیئر (بیرون ممالک سے تعلق رکھنے والے نوجوان خاتون جو گھر کا کام کرتی ہے اور بچوں کا خیال رکھتی ہے) کے طور پربھی کام کیا تھا۔بعد ازیں اپنے شوہر لیفٹنٹ کرنل نارمن کے ساتھ جبل الطارق اور ہانگ کانگ میں بھی رہی تھیں۔ ان کے اہل خانہ کے ذریعے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’ایتھل اور ان کے اہل خانہ ان کی ۱۱۶؍ ویں سالگرہ پر بھیجے گئے محبت بھرے پیغامات کیلئے شکر گزار ہیں۔ایتھل آج کا دن اپنے اہل خانہ کے ساتھ گزاریں گی۔ آج کے خصوصی دن کیلئے تمام مبارکباد کیلئے شکریہ۔‘‘ یاد رہے کہ دنیا کی معمر ترین شخصیت کا اعزازجین لوئس کیلمنٹ کے پاس تھاجنہوں نے ۱۹۹۷ء میں ۱۲۲؍ سال کی عمر میں وفات پائی تھی۔