• Tue, 24 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

امریکہ سپریم کورٹ کے حکم پر ٹیرف کی وصولی روک دے گا؛ ہندوستان کے ساتھ تجارتی معاہدہ برقرار: ٹرمپ

Updated: February 23, 2026, 9:02 PM IST | Washington

امریکی سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد، امریکی کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن ایجنسی نے اعلان کیا کہ متنازع محصولات سے منسلک ٹیرف کوڈز کو اس کے غیر فعال کر دیا جائے گا۔

Donald Trump. Photo: X
ڈونالڈ ٹرمپ۔ تصویر: ایکس

امریکی سپریم کورٹ نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ذریعے ہنگامی اختیارات کے تحت ٹیرف عائد کرنے کے حکمنامہ کو صدر کے اختیارات کے باہر قرار دیا ہے جس کے بعد امریکی انتظامیہ نے منگل سے بعض ٹیرف کہ وصولی کو روکنے کا اعلان کیا ہے۔ 

جمعہ کے دن سنائے گئے فیصلے میں، عدالت نے کہا کہ ’انٹرنیشنل ایمرجنسی اکنامک پاورز ایکٹ ۱۹۷۷ء‘ صدر کو محصولات متعارف کرانے کا اختیار نہیں دیتا۔ اس فیصلے کے بعد، امریکی کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن (سی بی پی) ایجنسی نے اعلان کیا کہ متنازع محصولات سے منسلک ٹیرف کوڈز کو اس کے ’کارگو سسٹمز میسجنگ سروس‘ کے ذریعے غیر فعال کر دیا جائے گا۔ اس اقدام کے بعد مؤثر طریقے سے ان مخصوص ٹیرف کی وصولی روک دی گئی ہے۔ تاہم، حکام نے واضح کیا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے متعارف کرائی گئی دیگر ڈیوٹیز برقرار رہیں گی۔

یہ بھی پڑھئے: ایران امریکہ تنازع: ہندوستانی شہریوں کو فوری انخلا کی ہدایت

عدالت کے فیصلے کے فوراً بعد، ٹرمپ نے درآمدات پر ۱۰ فیصد عارضی ٹیرف متعارف کرانے کے حکمنامے پر دستخط کئے۔ ایک دن بعد، انہوں نے ٹیرف کو فوری طور پر بڑھا کر ۱۵ فیصد کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا، لیکن ابھی تک واضح نہیں ہو پایا ہے کہ ٹیرف کہ اعلیٰ شرح کب نافذ کی جائے گی۔ رپورٹس کے مطابق، عارضی ٹیرف ۱۵۰ دنوں تک برقرار رہیں گے جب تک کہ کانگریس توسیع کی منظوری نہ دے دے۔

ہندوستان کے ساتھ تجارتی معاہدہ متاثر ہوگا؟

قانونی سطح کی اس غیر یقینی صورتحال کے چلتے حال ہی میں طے پانے والے تجارتی معاہدوں کے حوالے سے بھی الجھن پیدا ہوگئی ہے۔ امریکی حکام کے مطابق، ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ، شراکت دار ممالک کے ساتھ موجودہ تجارتی معاہدوں کو کس طرح متاثر کرے گا۔

یہ بھی پڑھئے: مودی سرکار پھر گھر گئی، ہند -امریکہ معاہدہ پر فوری روک کا مطالبہ

ٹرمپ نے اشارہ دیا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود ہندوستان کے ساتھ تجارتی معاہدہ برقرار رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ دو طرفہ تجارتی معاہدے کے فریم ورک کے تحت ہندوستانی مصنوعات پر محصولات میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ واضح رہے کہ اس معاہدے کے تحت ہندوستانی برآمدات پر امریکی ٹیرف کو مجموعی طور پر ۵۰ فیصد کی شرح سے کم کرکے ۱۸ فیصد کر دیا گیا ہے۔ ہندوستانی وزارتِ تجارت نے کہا ہے کہ وہ امریکی سپریم کورٹ کے فیصلے کا جائزہ لے رہی ہے اور تجارت و مارکیٹ تک رسائی پر اس کے اثرات کا تخمینہ لگا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK