• Wed, 03 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

امریکہ کی وینیزویلا سے روانہ ہوئے منشیات سے لدے جہاز پر بمباری

Updated: September 03, 2025, 6:02 PM IST | Washington

امریکہ نے وینیزویلا سے روانہ ہوئے منشیات سے لدے جہاز پر بمباری کی، اعلیٰ امریکی سفارت کار روبیو نے حملے کیٰ نوعیت کی نشاندہی کرتے ہوئے اعلان کیا کہ منشیات کا جہاز ایک نامزد نشہ آور دہشت گرد تنظیم چلا رہا تھا

Venezuelan President Nicolas Maduro. Photo: INN
وینزویلا کے صدر نکولس مدورو۔ تصویر: ایکس

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکہ نے وینزویلا سے روانہ ہونے والے منشیات لے جانے والے جہاز کے خلاف جنوبی کیریبین میں حملہ کیا ہے۔ٹرمپ، جنہوں نے منگل کو یہ اعلان کیا، اس آپریشن کےتعلق سے  بہت کم تفصیلات پیش کیں۔لیکن امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایکس پر کہا کہ یہ جہاز ایک ’’نامزد منشیات دہشت گرد تنظیم‘‘چلا رہا ہے۔بعد میں، ٹرمپ نے اعلان کیا کہ حملے میں۱۱؍’’منشیات دہشت گرد‘‘ مارے گئے۔ٹرمپ نے کہا کہ ’’آج صبح، میرے حکم پر، امریکی فوجی دستوں نے ٹرین ڈی آراگوا کے طور پر شناخت کیے گئے نارکو ٹیررکے خلاف ایک متحرک حملہ کیا؛‘‘یہ حملہ اس وقت ہوا جب دہشت گرد بین الاقوامی سمندر میں غیر قانونی منشیات لے کر امریکہ جا رہے تھے۔ حملے کے نتیجے میں۱۱؍ دہشت گرد مارے گئے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ٹرمپ کا دعویٰ: ہندوستان نے درآمداتی ڈیوٹی کو نہ ہونےکے برابرکم کرنے کی پیشکش کی

ڈیفنس سکریٹری پیٹ ہیگستھ نے جہاز پر حملہ کرنے سے پہلے اس کی فوٹیج شیئر کی۔وینزویلا کی حکومت کے پریس آفس نے فوری طور پر اس اعلان پر تبصرہ کرنے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے حالیہ دنوں میں متنبہ کیا ہے کہ’’ اگر کیریبین میں تعینات امریکی افواج نے حملہ کیا تو ان کا ملک آئینی طور پرہتھیار اٹھانے کا اعلان کر دے گا۔‘‘ان کے تبصرے اس وقت سامنے آئے جب واشنگٹن منشیات کےسوداگروں سے نمٹنے کے لیے خطے میں اپنی سمندری موجودگی کو بڑھانے کے لیے کمر بستہ ہے۔اگرچہ امریکہ نے کسی بھی منصوبہ بند زمینی دراندازی کا اشارہ نہیں دیا ہے، تاہم ہزاروں اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں، جس سے کراکاس کو اس کے ساحل اور کولمبیا کی  سرحد کے ساتھ فوجیوں کو متحرک کرنے اور شہریوں کی فہرست میں شامل کرنے کے لیے کہا جا رہا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ہندوستان کے ساتھ امریکہ کے تجارتی تعلقات ”مکمل طور پر یکطرفہ“ ہیں

امریکی بحریہ کے پاس اس وقت دو ایجس گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائرز ہیں،یو ایس ایس گریولی، یو ایس ایس جاسون ڈنہیم،اسی کے ساتھ لاطینی امریکہ میں کہیںتباہ کن یو ایس ایس سیمپسن اور کروزر یو ایس ایس لیک ایری کے ساتھ ہیں۔یہ تعیناتی صدر ٹرمپ کے منشیات کے سوداگروں کے خلاف فوج کو استعمال کرنے کے دباؤ کے بعد ہے جس پر وہ امریکی معاشرے میں فینٹینائل اور دیگر منشیات کی اسمگلنگ کا الزام لگاتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK