ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ہندوستانی -امریکی لیڈروں، اعلیٰ سی ای او کے ساتھ دیوالی منائی، اس تقریب نے سینئر امریکی انتظامیہ کے عہدیداروں، کاروباری شخصیات اورہندوستانی -امریکی برادری کے ارکان کو یکجا کردیا، جو وہائٹ ہاؤس میں ۲۰۰۳ءسے چلی آ رہی ہے۔
EPAPER
Updated: November 07, 2026, 4:04 PM IST | Washington
ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ہندوستانی -امریکی لیڈروں، اعلیٰ سی ای او کے ساتھ دیوالی منائی، اس تقریب نے سینئر امریکی انتظامیہ کے عہدیداروں، کاروباری شخصیات اورہندوستانی -امریکی برادری کے ارکان کو یکجا کردیا، جو وہائٹ ہاؤس میں ۲۰۰۳ءسے چلی آ رہی ہے۔
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں اپنی انتظامیہ کے ممتاز ہندوستانی -امریکی اراکین، معروف کاروباری افراد اور اعلیٰ کارپوریٹ ایگزیکٹوکے ساتھ دیوالی منائی، جن میں مائیکرون ٹیکنالوجی کے سی ای او سنجے مہروترا بھی شامل تھے۔امریکہ میں ہندوستان کے سفیر ونئے موہن کواترا، مشہور شیف وکاس کھنہ، کاروباری شخصیت وشال گونڈل، آئی بی ایم کے سی ای او اروند کرشنا، ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل اور امریکی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے ڈائریکٹر جے بھٹاچاریہ ان وگوں میں شامل تھے جنہوں نے جمعہ کو تقریبات میں شرکت کی۔
یہ بھی پڑھئے: ایران کے جزیرے قشم پر دو میزائل حملے، ایرانی فوج کا امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ
تقریبات کا آغاز ٹرمپ نے اوول آفس میں ایک دیا جلانے سے کیا، ایک قریبی اجتماع کے دوران جس میں وزیر خارجہ مارکو روبیو اور سوشل سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن کے ڈپٹی کمشنر ارجن مودی بھی شامل تھے۔دیگر شرکاء میں ڈھلہ گروپ آف کمپنیز کی صدر اور سی ای او روبی ڈھلہ؛ نیک سسٹمز کے بانی اور سی ای او راجیو شرما؛ کیشوم ڈی سی کے صدر وشواجیت ملمپٹی؛ اور صدر کے مہمان ہیتل کمار پٹیل شامل تھے۔ اس کے علاوہ وائٹ ہاؤس ایونٹس اشر اروند چڈھا بھی موجود تھے۔ایکس پر تقریبات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے، GOQii ٹیکنالوجیز کے بانی اور سی ای او گونڈل نے اس موقع کو ’’اوول آفس میں مشترکہ روشنی کا ایک لمحہ‘‘ قرار دیا۔انہوں نے کہا، ’’صدر کے ساتھ دیوالی منانے کا اعزاز حاصل ہوا اور انہیں ہنومان چالیسا کی ایک کاپی تحفے میں دینے پر فخر ہے، تلسی داس کا بھگوان ہنومان کیلئے لکھا گیا چالیساجو ہم میں سے لاکھوں لوگ ہمت، عقیدت اور طاقت کے لیے پڑھتے ہیں۔‘‘ مزید برآں گونڈل نے کہا کہ دیوں کی روشنی کے دوران ان کی دعا ہندوستان اور امریکہ کے درمیان دوستی اور اندھیرے پر روشنی کی فتح کے لیے تھی۔
واضح رہے کہ ہندوستانی امریکی امریکی آبادی کے۲؍ فیصد سے بھی کم ہیں، لیکن خیال کیا جاتا ہے کہ برادری نے ٹیکساس جیسی جگہوں پر بڑے پیمانے پر ڈیموکریٹس کو ووٹ دیا، جس سےنیلی آندھی میں حصہ ڈالا۔
یہ بھی پڑھئے: پیراگوئے کا بڑا ڈیجیٹل بینک دیوالیہ، ملک کی نصف آبادی اپنی رقم تک رسائی سےمحروم
وائٹ ہاؤس میں دیوالی کی تقریبات
ذہن نشین رہے کہ وہائٹ ہاؤس میں دیوالی کی تقریبات کی میزبانی کی روایت صدر جارج ڈبلیو بش نے۲۰۰۳ء میں شروع کی تھی۔ تقریبات ابتدائی طور پر زیادہ تر آئزن ہاور ایگزیکٹو آفس بلڈنگ میں منعقد کی جاتی تھیں، جن میں ہندوستانی -امریکی برادری کے اراکین اور ہندوستانی سفارت کار شریک ہوتے تھے۔۲۰۰۹ء میں، صدر براک اوباما مشرقی کمرے میں ایک تقریب کے دوران وہائٹ ہاؤس میں دیا جلانے والے پہلے امریکی صدر بنے۔تب سے، دیوالی کے چراغ روشن کرنے کی تقریبات وہائٹ ہاؤس کے اندر مختلف مقامات پر منعقد کی جاتی رہی ہیں، جن میں اوول آفس اور روزویلٹ روم شامل ہیں۔