Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’میانمار میں پھنسے نوجوانوں کو واپس لایا جائے‘‘

Updated: July 02, 2026, 12:13 PM IST | Mumbai

اسمبلی میں وجے وڈیٹیوار کا مطالبہ، سڑک حادثات پر بھی آواز اٹھائی۔

Vijay Wadettiwar. Photo: INN
وجے وڈیٹیوار۔ تصویر: آئی این این

قانون ساز اسمبلی میں کانگریس کے گروپ لیڈر وجے وڈیٹیوار نے پوائنٹ آف آرڈر کے دوران مفاد عاملہ کے ۲؍ سنگین معاملات اٹھائے اور ان معاملات میں سخت اقدامات کا مطالبہ کیا۔ودیٹیوار نے حال ہی میں تھائی لینڈ میں نوکریاں دلانے کا لالچ دے کر میانمار لے جا کر پھنسائے گئے مہاراشٹر کے نوجوانوں کی محفوظ طریقے سے واپسی کا مطالبہ کیا۔انہوں نے ایوان کو بتایا کہ بیڑ، ناسک، عثمان آباد، جلگائوںاور تھانے وغیرہ کے بہت سے نوجوانوں کو سوشل میڈیا پر پرکشش نوکریوں کے اشتہارات دکھا کر تھائی لینڈ کے راستے میانمار لے جایا گیا لیکن وہاں انہیں نام نہادآئی ٹی پارک میں رکھا جا رہا ہے اور ۱۶؍ تا ۱۸؍ گھنٹے تک سائبر فراڈ کا کام کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

کانگریس لیڈر نے بتایا کہ کام کرنے سے انکار کرنے پر انہیں غیر انسانی طریقے سے مارا پیٹا جاتا تھا۔ودیٹیوار نے کہا کہ مہاراشٹر کے تقریباً ۲۵؍ نوجوان ان مظلوموں میں شامل ہیں۔ چونکہ یہ بین الاقوامی انسانی سمگلنگ کا سنگین مسئلہ ہے، اسلئے ریاستی حکومت کو چاہئے کہ وہ فوری طور پر ان نوجوانوں کو بحفاظت رہا کروائے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ضوابط کی خلاف ورزی کی نشاندہی پر تمام بلڈبینکوں کا معائنہ کرنے کی ہدایت

اس کے ساتھ ہی ودیٹیوار نے سمردھی ہائی وے پر حادثات کی بڑھتی ہوئی تعداد پر بھی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے ذکر کیا کہ حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں چندر پور کے دھامنگاؤں ریلوے علاقے میں کھڑے کنٹینر سے ایک کار کے ٹکرا جانے سے چندر پور ضلع کے ایک ہی خاندان کے ۵؍ افراد کی موت ہو گئی تھی جو کہ انتہائی تکلیف دہ ہے۔  ہائی وے پر کھڑی بھاری گاڑیوں، ناکافی حفاظتی انتظامات، ضروری سہولیات اور کنٹرول سسٹم کے فقدان کی وجہ سے شہریوں کی جانیں ضائع ہونے کا الزام لگاتے ہوئے انہوں نے مطالبہ کیا کہ کروڑوں روپے کی لاگت سے بننے والی اس شاہراہ پر حادثات کا سلسلہ روکنے کیلئے فوری طور پر موثر اقدامات کئے جائیں۔ وڈیٹیوار نے کہا کہ یہ صرف ایک حادثہ نہیں ہے بلکہ ہائی وے انتظامیہ کی لاپروائی کی وجہ سے ایک انسان ساختہ حادثہ ہے۔ اسلئے انہوں نے اسمبلی میں مطالبہ کیا کہ ریاستی حکومت ان دونوں سنگین معاملات میں فوری مداخلت کرے اور ضروری سخت اقدامات کرے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK