Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایسی دنیا نہیں بنانی چاہئے جہاں چند ممالک خود کو فاتح تصور کریں : وارن بفیٹ

Updated: May 05, 2025, 12:12 PM IST | Washington

وارن بفیٹ کا کہنا ہے کہ ٹیرف کو بطور ہتھیار نہیں استعمال کرنا چاہئے، امریکہ دوسروں کی خوشحالی سے فائدہ حاصل کرتا ہے، ایسی دنیا نہیں بنانی چاہئے جہاں چند ممالک خود کو فاتح تصور کریں۔

Warren Buffett. Photo: INN
وارن بفیٹ۔ تصویر: آئی این این

سال کے آخر میں برکشائر ہیتھ وے کے چیف ایگزیکٹو کے عہدے سے سبکدوش ہونے کا اعلان کرنے سے پہلے، وارن بفیٹ نے سنیچر کو تجارت کے حق میں پرجوش دفاع پیش کیا، یہ کہتے ہوئے کہ ٹیرفز کو ’’ہتھیار‘‘ نہیں بنانا چاہیے اور اگر دوسرے ممالک امریکہ کی خوشحالی میں شریک ہوں تو یہ امریکہ کے لیے بہتر ہوگا۔ بفیٹ نے اپنے کنگلومریٹ برکشائر ہیتھ وے کی سالانہ میٹنگ میں بات کی، ایسے مہینے کے بعد جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیرف پالیسیوں نے اسٹاک کی قیمتوں میں نمایاں کمی اور کساد بازاری کے خدشات کو بڑھا دیا تھا۔ 

یہ بھی پڑھئے: امریکہ: ویزا پالیسی میں سختی کے سبب بین الاقوامی طلباء کی تعطیل کے سفر پرنظرثانی

بیفیٹ نے مزید کہا،’’ میں نہیں سمجھتا کہ یہ ایک اچھا خیال ہے کہ ایک ایسی دنیا بنائی جائے جہاں چند ملک کہیں  ہم جیت گئے۔ میں سچ مچ یہ سمجھتا ہوں کہ دنیا جتنی زیادہ خوشحال ہوگی، ہم بھی اتنا ہی زیادہ خوشحال ہوں گے۔‘ ‘  بفیٹ نے گورنمنٹ ایفیشنسی ڈیپارٹمنٹ (ایلون مسک کی لاگت کم کرنے کی مہم) کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے خبردار کیا کہ وفاقی بجٹ خسارہ ’’ناپائیدار‘‘ ہے اور امریکی حکومت کو اپنے مالی معاملات درست کرنے چاہئیں۔ یہ ایک ایسا کام ہے جو میں نہیں کرنا چاہتا، لیکن یہ کام ہونا چاہیے، اور کانگریس ایسا لگتا نہیں کر رہی، جس پر سامعین نے تالیاں بجائیں۔

یہ بھی پڑھئے: یمن: حوثی باغیوں کا اسرائیل پر داغا گیا میزائل بن گورین ہوائی اڈے کے قریب گرا

بفیٹ نے امریکی معیشت اور ملک کی سمت کو لے کر پریشان سرمایہ کاروں سے صبر کرنے کی اپیل کی، یہ کہتے ہوئے کہ اگر مارکیٹ میں اچانک کمی انہیں بے چین کرتی ہے تو انہیں سرمایہ کاری کے طریقے پر دوبارہ غور کرنا چاہیے۔اس کے باوجود، انہوں نے ملککیلئے اپنی طویل مدتی امید کا اظہار کیا، یہ کہتے ہوئے کہ پالیسیوں اور انہیں بنانے والوں پر تنقید معمول کی بات ہے۔ میٹنگ میں، بفیٹ نے  چار گھنٹے سے زیادہ  شیئر ہولڈرز کے سوالات کےجوابات دیے، جس میں برکشائر کے وائس چیئرمین گریگ ایبل (جو بفیٹ کی جگہ چیف ایگزیکٹو بننے کی توقع رکھتے ہیں) اور اجیت جین نے مدد کی۔   

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK