• Mon, 19 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

یو اے ای کے صدر کا ڈیڑھ گھنٹے کا دورۂ ہند کیوں خاص ہے؟

Updated: January 19, 2026, 5:17 PM IST | New Delhi

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان پیر کے روز چند گھنٹوں کے دورے پر ہندوستان پہنچنے والے ہیں۔ وزارتِ خارجہ کی جانب سے دی گئی معلومات کے مطابق شیخ محمد محض ڈیڑھ گھنٹے کے دورے پر ہندوستان آ رہے ہیں۔

India And Uae.Photo:INN
ہندوستان اور امارات۔ تصویر:آئی این این

 متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان پیر کے روز چند گھنٹوں کے دورے پر ہندوستان  پہنچنے والے ہیں۔ وزارتِ خارجہ کی جانب سے دی گئی معلومات کے مطابق شیخ محمد محض ڈیڑھ گھنٹے کے دورے پر ہندوستان آ رہے ہیں۔ اس دوران وہ وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے۔
وزارتِ خارجہ نے بتایا کہ یو اے ای کے صدر پیر،۱۹؍ جنوری کو شام ۴؍ بج کر۲۰؍ منٹ پر دہلی پہنچیں گے۔ شام ۴؍ بج کر۴۵؍ منٹ پر وہ وزیر اعظم مودی کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔ وزیر اعظم مودی سے بات چیت کے بعد وہ شام ۶؍ بج کر۵؍ منٹ پر یہاں سے روانہ ہو جائیں گے۔ یو اے ای کے صدر وزیر اعظم مودی کی دعوت پر  ہندوستان  آ رہے ہیں۔
شیخ محمد بن زاید النہیان کا یہ چند گھنٹوں کا دورہ دونوں ممالک کے تجارتی اور سفارتی تعلقات کے لیے انتہائی اہم سمجھا جا رہا ہے۔ ان کا یہ   دورۂ ہند ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب عالمی سیاست میں ہلچل مچی ہوئی ہے۔ ایک طرف وینزویلا اور گرین لینڈ کے معاملے پر امریکہ کے چین اور روس کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی ہے، تو وہیں ایران میں حالات نہایت خراب چل رہے ہیں۔ اس کے علاوہ یو اے ای اور سعودی عرب کے درمیان بھی تناؤ پایا جاتا ہے۔ ان تمام حالات کے درمیان ہندوستان  اور یو اے ای کے لیڈروں کی ملاقات پر سب کی نظریں مرکوز ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:’’دُھرندھر ۲‘‘ کا ٹیزر ’’بارڈر ۲‘‘ کے ساتھ ریلیز ہوسکتا ہے

شیخ محمد بن زاید النہیان بطور صدر تیسری بار  ہندوستان  کے دورے پر آ رہے ہیں، جبکہ گزشتہ ۱۰؍ برسوں میں یہ ان کا پانچواں  ہندوستان کا  دورہ ہے۔ واضح رہے کہ وزارت کے مطابق مالی سال ۲۵۔۲۰۲۴ء میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت۰۶ء۱۰۰؍  ارب ڈالر کے ہندسے کو عبور کر چکی ہے، جو کہ۶ء۱۹؍فیصد کی شاندار برتری  کو ظاہر کرتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ کامیابی یو اے ای کو ہندوستان کے خصوصی تجارتی شراکت داروں میں شامل کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:افریقن کپ آف نیشنز:سینیگال دوسری بار براعظم کا بادشاہ بن گیا

قابلِ ذکر ہے کہ گزشتہ چند برسوں میں ہندوستان  اور یو اے ای کے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔ دونوں ممالک نے مختلف شعبوں میں تجارتی تعاون کو فروغ دیا ہے۔ وزیر اعظم مودی کو ۲۰۱۹ء میں یو اے ای کی جانب سے اعلیٰ ترین شہری اعزاز ’’آرڈر آف زاید‘‘ سے نوازا جا چکا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK