Inquilab Logo Happiest Places to Work

سائن بریج کی ایک جانب کا کام اب بھی نامکمل

Updated: July 29, 2026, 11:28 AM IST | Saeed Ahmed Khan | Sion

یقین دہانی کے باوجود۲؍سال بعد بھی کام پورا نہ ہونے پر دھاراوی بچاؤ آندولن کے ذمہ دارا ن نےسینٹرل ریلوے کے انجینئر سے ملاقات کرکے میمورنڈم دیا ۔ دھاراوی کے مکینوں کی مشکلات کا تذکرہ کرتے ہوئے بریج کاکام جلدازجلد پورا کرنے کا مطالبہ کیا۔

Work on the ancient sign bridge is underway. One side of it is being called for opening next month. (Photo: Inquilab)
قدیم سائن بریج کاکام جاری ہے۔ اس کے ایک جانب کا حصہ آئندہ مہینے کھولنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔(تصویر: انقلاب)

قدیم سائن بریج کی ایک جانب کا کام ۲؍ سال بعد بھی پورا نہیں ہوا ہے جس پر ناراضگی کا اظہار کیا جارہا ہے۔ منگل کو ریلوے انجینئر سے ملاقات کرتے ہوئے  دھاراوی بچاؤ آندولن کے ذمہ داران نے انہیں میمورنڈم دیا اورخاص طور پر دھاراوی  کے مکینوں  کو ہونےو الی شدید مشکلات کا تذکرہ کیا ۔ انہوں نے  بریج کاکام جلد  از جلد پورا کرنے کامطالبہ کیا ۔

دھاراوی بچاؤ آندولن کےذمہ داران پر مشتمل وفد نے چیف انجینئر برائے بریج دیپک نارائن کے موجود نہ ہونے پر چیف انجینئر برائے تعمیرات سینٹرل ریلوے رضوان احمد سے دوپہر ۲؍بجے ملاقات کی اور میمورنڈم دیا۔ دورانِ گفتگو رضوان احمد سے کہا گیا کہ  سائن ریلوے پل ۲؍ سال سے زائد عرصے سے تعمیراتی کاموں کی وجہ سے بند ہے، ابھی ایک جانب بھی کام پورانہیںہوسکا ہے ۔ اس کا نتیجہ یہ ہے کہ دھاراوی کے مکینوں کو سائن مشرق سےمغرب آنے  جانے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،چھوٹے بچوں کے ساتھ طلبہ کو اسکول جانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ پل بند رہنے سے ۹۰؍ فٹ روڈ پر ٹریفک جام رہتاہے جس سے لوگوں کی روزی روٹی متاثر ہوئی ہے۔ ‘‘ چیف انجینئر کو یہ بھی یاد دلایا گیا کہ ’’ جب کام شروع ہواتھا تو دھاراوی بچاؤ آندولن نے احتجاج کیاتھا۔اس وقت ہمیں یہ یقین دلایا گیا تھاکہ ۲؍ سال میں کام مکمل کر لیا جائے گا۔ تاہم ۲؍ سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے اور کام ادھورا ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ویرار علی باغ کوریڈور سے متاثرہ کسانوں کا تھانے تک پیدل مارچ

  وفدمیں شامل افراد نے یہ بھی بتایاکہ’’ ریلوے کی جانب سے ہمیں بتایا گیا تھاکہ پل کا ایک حصہ ۱۵؍ اگست ۲۰۲۶ء کو کھول دیا جائے گا۔ اب یہ کہا جارہا ہے کہ اسے ۲۰۲۷ء میںکھولا جائے گا ،ایسا نہیں ہونا  چاہئے۔ کم از کم ایک جانب کا حصہ  ۱۵؍اگست ۲۰۲۶ءکو کھول دیا جائے۔‘‘ 

چیف انجینئر کی جانب سے یہ بھی کہاگیاہے کہ بارش کی وجہ سے کام میں تاخیر ہو رہی ہے۔ دھاراوی بچاؤ آندولن کے مطالبے پر انہوں نے یقین دلایا کہ اگر بی ایم سی نے اپنی جانب کا کام مکمل کرلیا تو پل کا ایک حصہ ۳۱؍اگست ۲۰۲۶ء تک کھول دیا جائے گا۔ ریلوے کو اس ضمن میں بی ایم سی کمشنر سے بھی ملاقات کرنی تھی لیکن ابھی تک نہیں ہوسکی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ایس آئی آر کا کام انجام دینےوالے اساتذہ کومحکمہ تعلیم کی جانب سے راحت

سائن بریج کے تعلق سے ریلوے انجینئر سے ملاقات کرنے  گئے وفد میں شیو سینا کے سابق رکن اسمبلی بابو راؤ مانے، شیتکری کامگار پکش لیڈر کامریڈ راجندر کورڈے، سی پی آئی لیڈر کامریڈ نصیرالحق، این سی پی(شرد پوار) الیش گجاکوش، اے اے پی لیڈر این آر ، سی پی آئی (ایم) لیڈر وسنت کھندارے، بی ایس پی لیڈر شیام لال جیسوار، ایس پی لیڈر راہل گائیکواڑ اور اے اے پی لیڈر زبیر قریشی وغیرہ موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK