دنیا کے محفوظ ترین ممالک کی فہرست سامنے آگئی ہے، جانئے اس میں شامل ممالک کے بارے میں ، اور اس فہرست میں ہندوستان کس مقام پر ہے؟
EPAPER
Updated: June 13, 2026, 1:53 PM IST | Washington
دنیا کے محفوظ ترین ممالک کی فہرست سامنے آگئی ہے، جانئے اس میں شامل ممالک کے بارے میں ، اور اس فہرست میں ہندوستان کس مقام پر ہے؟
انسٹی ٹیوٹ فار اکنامکس اینڈ پیس (IEP) کی جانب سے جاری کردہ گلوبل پیس انڈیکس (GPI) ۲۰۲۶ءکے مطابق، رواں سال میں عالمی امن میں مسلسل کمی واقع ہوئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ دنیا امن کی خرابی کے اپنے طویل مدتی راستے پر گامزنہے۔رپورٹ کے مطابق، دنیا دوسری جنگ عظیم کے بعد ریاستی تنازعات کی سب سے زیادہ تعداد کا سامنا کر رہی ہے، جبکہ۲۰۰۸ء کے بعد بیرونی تصادم میں ملوث ممالک کی تعداد تقریباً دگنی ہو گئی ہے۔واضح رہے کہ یہ فہرست ممالک کی درجہ بندی تنازعات کی سطح، عوامی تحفظ، عسکریت، سیاسی استحکام اور بین الاقوامی تعلقات جیسے نقاط کی بنیاد پر کرتا ہے۔ یہاں۲۰۲۶ء میں دنیا کے ۱۰ پرامن ترین ممالک کی فہرست پیش ہے۔
یہ بھی پڑھئے: بیلفاسٹ میں ہنگامے، چاقو زنی کی ایک واردات کے بعد فساد پھوٹ پڑا
۱. آئس لینڈ:
آئس لینڈ نے لگاتار ۱۸ویں سال دنیا کے پرامن ترین ملک کا اعزاز برقرار رکھا ہے۔ یہاں جرائم کی شرح انتہائی کم، مضبوط سماجی اعتماد اور کوئی مستقل فوج نہیں ہے۔
۲. نیوزی لینڈ : ایک پوزیشن بہتر کرتے ہوئے دوسرے نمبر پر آگیا۔ یہ ایشیا پیسیفک خطے کا سب سے زیادہ درجہ حاصل کرنے والا ملک ہے۔
۳. سوئٹزرلینڈ : سیاسی غیرجانبداری، مضبوط اداروں اور اعلیٰ معیار زندگی کی بدولت تیسرے نمبر پر ہے۔
۴. سلووینیا : کم جرائم اور مستحکم سماجی ماحول کی وجہ سے چوتھی پوزیشن پر۔ یہاں جرائم کی شرح صرف ۵؍ اعشاریہ ۴؍ فی لاکھ افراد ہے۔
۵. آئرلینڈ : گزشتہ سال دوسرے نمبر سے پھسل کر پانچویں نمبر پر آگیا، لیکن یورپ کے محفوظ ترین ممالک میں شامل ہے۔
۶. آسٹریا: سماجی استحکام، حکمرانی اور عوامی تحفظ میں شاندار کارکردگی کی بنا پر چھٹے نمبر پر ہے۔
۷. پرتگال : پرتشدد جرائم کی کم شرح اور مستحکم سماجی ماحول کی بدولت ساتویں نمبر پر ہے۔
۸. سنگاپور : سخت قانون نافذ کرنے، کم جرائم اور اعلیٰ عوامی تحفظ کی وجہ سے ایشیا کے مضبوط ترین ممالک میں شامل ہے۔
۹. فن لینڈ : تحفظ، سماجی اعتماد اور معیار زندگی کے باعث نویں نمبر پر۔
۱۰. جاپان : تنازعات سے متعلق نقاط میں بہتر کارکردگی کی بدولت ٹاپ ٹین میں جگہ بنائی۔
یہ بھی پڑھئے: اسرائیل کے لبنان پر پے در پے حملے
ہندوستان کا کیا مقام ہے؟
۲۰۲۶ میں گلوبل پیس انڈیکس (GPI) میں ہندوستان ۲۰۲۵ کے ۱۱۵ویں نمبر سے گر کر ۱۲۷ویں نمبر پر آ گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے امن سکور میں پچھلے سال کے مقابلے ۲.۹ فیصد کمی آئی ہے۔ یہ کمی زیادہ تر ’’جاری تنازع‘‘ کے زمرے میں ۹؍ اعشاریہ ۲؍فیصد خرابی کی وجہ سے ہوئی۔ دو اہم عوامل نے اس کمی میں کردار ادا کیا، اس میں داخلی تنازعات سے وابستہ اموات میں اضافہ، اور پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات میں شدید بگاڑ شامل ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہندوستان کے پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات میں خاص طور پر پاکستان کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی اور میانمار سرحد پر عدم استحکام کے باعث نمایاں بگاڑ آیا ہے۔اس کے علاوہ رپورٹ میں منی پور میں جاری نسلی تشدد کو بھی ہندوستان کی درجہ بندی متاثر کرنے والا بڑا عنصر قرار دیا گیا ہے ۔ جہاں میتی برادری اور کوکی کے درمیان جھڑپیں جو مئی ۲۰۲۳ میں شروع ہوئی تھیں، ۲۰۲۵ تک جاری رہیں۔