۵؍ اگست کو اپنے مکان میں یاہو کے سابق منیجر ایرک سولبرگ اور ان کی ماں مردہ پائے گئے تھے۔ تحقیقات میں واضح ہوا ہے کہ انہیں اپنے ماں کے قتل اور خود کشی پر چیٹ جی پی ٹی نے اکسایا تھا۔
EPAPER
Updated: September 01, 2025, 7:59 PM IST | New York
۵؍ اگست کو اپنے مکان میں یاہو کے سابق منیجر ایرک سولبرگ اور ان کی ماں مردہ پائے گئے تھے۔ تحقیقات میں واضح ہوا ہے کہ انہیں اپنے ماں کے قتل اور خود کشی پر چیٹ جی پی ٹی نے اکسایا تھا۔
چیٹ جی پی ٹی تمام غلط وجوہات کی بنا پر ایک بار پھر خبروں میں ہے۔ اس بار اوپن اے آئی کے تیار کردہ چیٹ بوٹ نے مبینہ طور پر امریکہ میں ایک ٹیکی (ٹیکنالوجی کے میدان کا ماہر شخص) کو قتل پر اکسانے اور پھر اپنی جان لینے کی ترغیب دی۔ وال سٹریٹ جرنل کے مطابق، کنیکٹی کٹ میں یاہو کے سابق منیجر جن کی شناخت اسٹین ایرک سولبرگ کے نام سے ہوئی ہے نے چیٹ جی پی ٹی کے ساتھ بات چیت کے بعد اپنی ماں کو قتل کر دیا۔ سولبرگ کی عمر ۵۶؍ سال تھی اور وہ ٹیک انڈسٹری کے تجربہ کار شخص تھے۔ مبینہ طور پر چیٹ جی پی ٹی نے انہیں باور کروایا کہ ان کی ماں ان کی جاسوسی کر رہی ہے۔ چیٹ بوٹ کے ساتھ سولبرگ کی گفتگو نے ان کے فریب کو تقویت بخشی اور تجویز کیا کہ ان کی ۸۳؍ سالہ والدہ انہیں زہر دینے کی کوشش کر سکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: دی ہیگ میں نیدرلینڈز، جرمنی اور بلجیم کے بائیکرز کی غزہ کی حمایت میں بائیک ریلی
تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ سولبرگ دماغی مرض میں مبتلا تھے اور اپنی والدہ سوزین ایبرسن ایڈمز کے ساتھ رہتے تھے۔ وہ بظاہر چیٹ بوٹ پر یقین رکھتے تھے اور اس تاثر میں تھے کہ وہ ماں کے قاتلانہ حملے کا نشانہ بن سکتے ہیں۔ ڈبلیو ایس جے کی رپورٹ کے مطابق، چیٹ بوٹ نے یہاں تک کہ سولبرگ کے عجیب و غریب خیالات کو یقین دلایا اور کہا، ’’ایرک، آپ پاگل نہیں ہیں۔‘‘ یاد رہے کہ ۵؍ اگست کو ماں اور بیٹا اپنے گھر میں مردہ پائے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھئے: افغانستان زلزلہ: افغانستان میں زلزلے سے بڑے پیمانے پر تباہی،۸۰۰؍ سے زائد ہلاک
چیف میڈیکل ایگزامینر کے دفتر کے مطابق، سوزین ایبرسن ایڈمز کو قتل کیا گیا تھا۔ ان کی کے سر اور گردن پر چوٹوں کے نشان تھے جبکہ سولبرگ نے خودکشی کی تھی۔ سولبرگ نے اس واقعے سے پہلے کے مہینوں میں انسٹاگرام اور یوٹیوب پر چیٹ جی پی ٹی کے ساتھ اپنی گفتگو کے حوالے سے گھنٹوں طویل ویڈیوز پوسٹ کئے تھے۔ گفتگو سے یہ بات سامنے آئی کہ اے آئی چیٹ بوٹ نے سولبرگ کو اکسایا اور ان کی ماں کو ویلن کے طور پر پیش کیا۔ انہیں گمراہ کیا اور وہ دماغی مریض ہونے کے سبب اس کے فریب میں آگئے اور ماں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی ۔تاہم، اس معاملے میں مزید تحقیق جاری ہے۔