رکن اسمبلی ناناپٹو لے نے کہا: شہریوں میں ڈر و خوف پایا جا رہا ہے اس لئے اس پر ایوان میں بحث ہونی چاہئے۔
EPAPER
Updated: June 26, 2026, 11:23 AM IST | Iqbal Ansari | Mumbai
رکن اسمبلی ناناپٹو لے نے کہا: شہریوں میں ڈر و خوف پایا جا رہا ہے اس لئے اس پر ایوان میں بحث ہونی چاہئے۔
گزشتہ روز لوکل ٹرین میں ۲۲؍ سالہ نوجوان کے بہیمانہ قتل کا معاملہ جمعرات کو مہاراشٹر اسمبلی کے مانسون اجلاس میں گونجا۔ سابق اسپیکر اور رکن اسمبلی نانا پٹولے نے کہا کہ قتل کی اس واردات سے ممبئی اور مہاراشٹر کے شہریوں میں ڈر و خوف پایا جارہا ہے لہٰذا اس پر ایوان اسمبلی میں بحث ہونی چاہئے لیکن اسپیکر ایڈوکیٹ راہل نارویکر نے ان کی اس درخواست کو مسترد کرتے ہوئے ریاستی حکومت کو حکم دیا کہ وہ پیر کی شام تک ایوان اسمبلی میں مسافروں کی حفاظت کے ضمن میں وضاحت پیش کرے۔
یہ بھی پڑھئے: مہا وکاس اگھاڑی کی میٹنگ سے اہم ترین اراکین اسمبلی غائب؟
ناناپٹولے نےایوان اسمبلی میں کہا کہ ’’ لوکل ٹرین میں نوجوان کے قتل کی جو واردات ہوئی ہے، اس سے نہ صرف اس کے ضعیف والدین شدید صدمہ میں ہیں بلکہ عام مسافروں میں ڈر و خوف بھی پایا جارہا ہے۔ اس واردات کے بعد مَیں نےجمعرات کو ریلوے اسٹیشن کامعائنہ کیا لیکن وہاں مسافروں کے تحفظ کیلئے اطمینان بخش نظم نہیں ہے۔مَیں نے متعدد مسافروں سے بات چیت کی ،انہوں نے بھی یہ کہا کہ اس واردات سے محسوس ہوتا ہے کہ اب لوکل ٹرین میں بھی مسافر محفوظ نہیںہے۔ اس لئے میرا مطالبہ ہے کہ اس سنگین معاملہ پر ریاستی حکومت کو تفصیلی وضاحت کرنا چاہئے کہ یہ واردات کیسے ہوئی؟ اور اس طرح کی واردات کی روک تھام کیلئے حکومت کیا اقدام کر رہی ہے؟‘‘انہوںنے مزید کہا کہ مسافر اپنے ساتھ ہتھیار لے کر کیسے سفر کر رہا تھا، اس پر بھی سوال اٹھ رہے ہیں ۔
ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کی حفاظت کی ذمہ داری ریاستی حکومت کی بھی ہے :اسپیکر
نانا پٹولے کے اظہار خیال کے بعد قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر ایڈوکیٹ راہل نارویکر نے کہا کہ ’’ ممبئی جیسے شہر میں ریلوے اسٹیشن پر نوجوان کااگر قتل ہوتا ہے تو یہ معاملہ سنگین ہے۔ریلوے اسٹیشن پر مسافروںکے تحفظ کی ذمہ داری ریاستی حکومت کی بھی ہے کیونکہ ریاستی حکومت کی ریلوے پولیس ہے اور حکومت نے سینئر انسپکٹر کا تقرر بھی کیا ہے اس لئے حکومت پیر کی شام تک اس واردات پر تفصیلی وضاحت کرے۔
یہ بھی پڑھئے: ایکناتھ شندے اور ادھو ٹھاکرے کو اب ایک ہوجانا چاہئے: بچو کڑو
قتل کہا ںہوا، اسپیکر اس سے لاعلم!
یہ قتل چرچ گیٹ -نالاسوپارہ جانےوالی لوکل ٹرین میں ہوا تھا لیکن قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر ایڈوکیٹ راہل نارویکر کو اس کا علم نہیں تھا، اس کا اندازہ ان کے اس بیان سے ہوتا جو انہوںنے اسمبلی میں دیا۔انہوںنے کہا کہ ’’ممبئی جیسے شہر میں اگر ریلوے اسٹیشن پر اس طرح کی واردات ہوتی ہے تو یہ سنگین معاملہ ہے۔‘‘ حالانکہ ناناپٹولے نے جب ایوان اسمبلی میں مسافروں کے تحفظ پر بحث کا مطالبہ کیاتھا اس وقت انہوں نے صاف کہا تھا کہ لوکل ٹرین میں بہیمانہ قتل کی جو واردات ہوئی ہے ،اس نے عام مسافرو ںکے تحفظ پر سوالاٹھائے ہیں۔