Inquilab Logo Happiest Places to Work

ممبرا کے نوجوانوں نے جنتر منتر پر پانی اور پنکھے تقسیم کئے

Updated: July 25, 2026, 1:45 PM IST | Iqbal Ansari | Mumbra

نیٹ کا پیپر لیک ہونے اور امتحانی نظام میں مبینہ بدعنوانی کیخلاف احتجاج کرنے والے طلبہ پر پولیس کے ظلم کے خلاف پورے ملک سے نوجوان دہلی کے جنتر منتر پہنچ رہے ہیں ۔

A group from Mumbra distributing water at Jantar Mantar. Photo: INN
ممبرا کا گروپ جنتر منتر پر پانی تقسیم کرتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

نیٹ کا پیپر لیک ہونے اور امتحانی نظام میں مبینہ بدعنوانی  کیخلاف   احتجاج کرنے والے طلبہ پر پولیس کے ظلم کے خلاف پورے ملک سے نوجوان دہلی کے جنتر منتر پہنچ رہے ہیں ۔ نوجوانوںکے کچھ ایسے گروپس بھی ہیں جو وہاں آنے والےطلبہ کی بنیادی چیزیں فراہم کرنے میں مدد بھی کر رہے ہیں۔ ایسے ہی ممبرا کے ۵؍ نوجوانوں کا بھی ایک گروپ وہاں پہنچا ہے۔ ان میں یاسین قریشی، شارق انصاری، زید خان، اسرار خان اور زاہد انصاری شامل ہیں۔ ان میں اکثریت طلبہ کی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: بھیونڈی میں نیٹ پیپر لیک کے خلاف زبردست ترنگا مارچ

یاسین قریشی نے انقلاب سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ’’ہم پہلے سے دہلی کے کچھ نوجوانوں سے رابطہ میں تھے لیکن ۲۰؍ جولائی کو پولیس کے ظلم کو دیکھنے کے بعد ہم بے چین ہو گئے اور دہلی میں نوجوانوں کی مدد کیلئے جانے کافیصلہ کیا۔ وہاں جانے کے بعد ہم نے دیکھا کہ مظاہرین کو پینے کے پانی اور پنکھوں کی ضرورت ہے لہٰذا ہم نے ڈیڑھ لاکھ پانی کی بوتلیں اور ڈیڑھ لاکھ پلاسٹک کے پنکھے خرید کر نوجوانوں میں تقسیم کیا ۔ ابھی ہم دہلی میں ہی ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ’’ایس آئی آر مہم میں غفلت برداشت نہیں کی جائےگی‘‘

انہوںنے مزید کہا کہ ’’  یہاں کے ویڈیوز  دیکھ کر اہل خانہ خصوصا ً والدہ ہماری فکر کر رہی ہے لیکن ہم نے سوچا کہ اگر اب ان طلبہ کی مدد نہیں کی گئی تو کبھی نہیں کر پائیں گے۔ ہم نے آپس میں رقم جمع کر کے یہاں مدد کیلئے آئےہیں۔ ہماری طرح دہلی کے بھی متعد د طلبہ کے گروپس مدد کیلئے آرہے ہیں۔ ان میں امن انصاری،عدنان انصاری اور آفرین شیخ بھی تعاون کر رہےہیں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK